پاکستانی زائرین کے وفد نے درگاہ اجمیر شریف میں چادر چڑھائی

0
0

یواین آئی

اجمیر؍؍راجستھان کے اجمیر میں جاری خواجہ معین الدین حسن چشتی کے 812 ویں سالانہ عرس کے موقع پر پاکستان سے زائرین کا ایک گروپ آج ایک جلوس کے ساتھ درگاہ اجمیر شریف پہنچا اور غریب نواز کے مزار پر چادر چڑھائی جہاں زائرین نے دونوں ممالک کی بہتری اور اچھے تعلقات کی دعا کی۔پاکستانی حکومت کی جانب سے زعفرانی سبز مخملی چادر لے کر آیازائرین کا گروپ لیڈر پرویز اقبال کی قیادت میں پرانی منڈی کے سنٹرل گرلزا سکول سے روانہ ہوا۔ اس جلوس میں حکومت کی چادر کے ساتھ کئی نجی چادریں بھی چڑھائی گئیں۔ سخت سیکورٹی اور پولیس کے گھیرے میں چادر کا جلوس گھی منڈی سے ہوتا ہوا درگاہ کی طرف روانہ ہوا۔ راستے میں چادریں تھامے پاکستانی زائرین نے خواجہ کی شان میں قصیدہ ، اجمیر وہی آتے ہیں، جنہیں خواجہ بلاتے ہیں ، بھی پڑھا۔سبھی زائرین نے دونوں ممالک کے درمیان امن، دوستی اور بھائی چارے کی دعا کی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا