سانبہ میں سرحد کے نزدیک ایک پاکستانی ڈرون برآمد

0
0

جموں؍؍جموں وکشمیر کے سانبہ ضلع میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے ایک چینی سخت کا سرویلنس ڈرون برآمد کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق بدھ کے روز سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے نزدیک بی ایس ایف نے ایک پاکستانی ڈرون برآمد کرکے ضبط کیا۔برآمد شدہ ڈرون کو چینی کمپنی ’داجیانگ انویشنز ‘‘نے تیار کیا ہے۔سانبہ میں سرحد کے نزدیک چینی ساخت ڈرون برآمد ہونے کے بعد بارڈر سیکورٹی فورسز نے چوکسی بڑھا دی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ بین الاقوامی سرحد پر تعینات بی ایس ایف کو چوبیس گھنٹے متحرک رہنے کے احکامات صادر کئے ہیں۔بتادیں کہ منگل کے روز بی ایس ایف نے مکوال سیکٹر میں ایک پاکستانی درانداز کو دھر دبوچ کر پولیس کے حوالے کیا تھا۔بی ایس ایف ذرائع نے بتایا کہ یوم جمہوریہ کے پیش نظر سرحدی علاقوں میں الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سانبہ میں بھی منگل کے روز ایک پاکستانی درانداز اور بدھ کو پاکستانی ڈرون کی برآمدگی کے بعد ہائی الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا