پاڈر کشتواڑ میں سومو گاڑی حادثے کا شکار، 2مسافرازجاں،13زخمی

0
0

اجازت اورگنجائش 7کی سوار15!،حادثات پرلگام کسنے کیلئے ذہنیت بدلنے کی ضرورت
بابر فاروق

کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ کے سب ڈویژن پاڈر میں ایک سومو گاڑی زیر نمبر JK17/7378 گْلابگڑھ سے ہاکو کی طرف سفر کرتے ہوئے ہاکو کے قریب پہنچ کر سڑک حادثے کا شکار ہوئی۔ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں و کشتواڑ پولیس نے بچاؤ کاروائی عمل میں لائی اور زخمی مسافروں کو بازیاب کر کے سب ڈویڑن ہسپتال پاڈر منتقل کیا جہاں ابتدائی علاج کے بعد نو زخمی مسافروں کو مزید علاج و معالجہ کے لیے ضلع ہسپتال کشتواڑ منتقل کیا گیا اور دو مسافر سب ڈویژن ہسپتال پاڈر میں زیر علاج ہیں۔
زخمی مسافروں کی پہچان مست رام ولد کاکا رام سالنہ ہاکو پاڈر، آشہ دیوی زوجہ مست رام ساکنہ ہاکو پاڈر، کویتا دیوی زوجہ انجو کمار ساکنہ ہاکو پاڈر، دولت رام ولد گردھاری لال ساکنہ ہاکو پاڈر، کمسن بچہ ولد مست رام ساکنہ ہاکو پاڈر، بودھ راج ولد امر چند ساکنہ ہاکو پاڈر، میلا رام ولد جء رام ساکنہ ہاکو پاڈر، بھوری دیوی زوجہ رتن سنگھ ساکنہ ہاکو پاڈر، دھیرج رانا ولد متھن کمار ساکنہ ہاکو پاڈر، سبیتا دیوی زوجہ متھن کمار ساکنہ ہاکو پاڈر، ادوک رانا ولد متھن کمار ساکنہ ہاکو پاڈر، ہرنم سنگھ ولد نند لال ساکنہ ہاکو پاڈر، انجنا کمار ولد بودھ راج ساکنہ ہاکو پاڈر کے طور پر ہوئی۔ حادثے میں دو مسافروں کی موت واقع ہوئی جن کی پہچان دیا کرشن ولد جنکی ناتھ ساکنہ ہاکو پاڈر اور ایک کم سن بچہ ولد انجن کمار ہوئی۔
واضح رہے کہ سومو گاڑی میں صرف سات مسافروں کو بٹھانے کی اجازت ہے جبکہ اس گاڑی میں کل پندرہ مسافر سوار تھے۔ محکمہ موٹر وہیکل و ضلع انتظامیہ کشتواڑ قومی روڈ سیفٹی ماہ کے دوران مسلسل ضلع کشتواڑ کے مختلف سڑک رابطوں پر گاڑی کی جانچ پڑتال کے ساتھ ساتھ بیداری پروگرام بھی منعقد کر رہے ہیں لیکن تمام کوششیں بیسود ثابت ہو رہی ہیں۔ کشتواڑ کے ایک سماجی کارکن نے پاڈر سڑک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ موٹر وہیکل، ضلع انتظامیہ کشتواڑ و ٹریفک پولیس کو قصبہ کشتواڑ کے علاوہ دوردراز علاقوں میں بھی جا کر گاڑیوں کی جانچ پڑتال کرنی چاہیے اور بیداری پروگرام بھی منعقد کرنے چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ مسافر گاڑیوں کے ڈرائیوروں و عوام کو بھی اپنی ذمہ داری کو سمجھ کر ٹریفک قوانین پر عمل کرنا چاہیے تاکہ سڑک حادثات سے ہونے والے قیمتی جانوں کے نقصان سے بچا جا سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا