ٹیکنالوجی کی رفتار خوش آئند، مگر

0
95

ملک میں بڑھتی ٹیکنالوجی کی رفتار اور نئے نئے قسم کے جدید ہتھیاروں اور دیگر اشیاء کی ایجادات کا ایک سیلاب آیا ہوا ہے ۔ جو کے ملک کی مجموعی ترقی کیلئے ایک خوش آئند بات ہے ۔وہیں جہاں اس ترقی سے ملک میں روزگار کے نئے مواقع کھل کر سامنے آرہے وہیں ، ٹیکنالوجی کی بدولت ملک کا دفاعی نظام بھی مضبوط ہوتا جا رہا ہے ، جو کہ کسی بھی ملک کیلئے ریٖڈ کی ہڈی کا کام کرتا ہے ، جو ملک دفاعی طور سے جتنا مضبوط ہوگا وہ اتنا ترقی یافتہ ہوگا ۔وہیں ٹیکنالوجی کے میدان میں کامیابیوں اور علمبرداروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے گزشتہ روز یعنی 11 مئی کو نیشنل ٹیکنالوجی ڈے منایا گیا۔ یہ دن ہندوستانی سائنس دانوں، انجینئروں اور تکنیکی ماہرین کو ان کے متعلقہ شعبوں اور ملک کی ترقی میں ان کی شراکت کیلئے منایا جاتا ہے۔وہیں اس موقع پر ہندوستان کی تکنیکی صلاحیت کو ظاہر کرنے کے لیے تقریبات، سیمیناروں، کانفرنسوں اور نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے۔واضح ہو قومی ٹیکنالوجی کا دن دنیا کے بہت سے ممالک میں منایا جانے والا ایک اہم موقع ہے جس کا مقصد تکنیکی کامیابیوں اور ترقیوں کا احترام کرنا ہے جنہوں نے معاشرے پر مثبت اثر ڈالا ہے۔وہیں ہندوستان کے جوہری ٹیسٹوں نے ملک کی تکنیکی صلاحیت کو ظاہر کیا اور جوہری طاقت بننے کی طرف ملک کے سفر میں ایک اہم سنگ میل کا نشان لگایا ۔ جبکہ اس کامیابی کے اعتراف میں، ہندوستانی حکومت نے سائنس اور ٹکنالوجی کی ترقی کو منانے کیلئے11 مئی کو نیشنل ٹیکنالوجی ڈے کے طور پر اعلان کیا جس نے ، اقتصادی ترقی، اور سماجی ترقی میں قوم کو آگے بڑھایا ہے۔علاوہ ازیں یہ دن سائنس دانوں، انجینئروں، محققین، اور اختراع کاروں کے تعاون کو تسلیم کرنے کا ایک موقع ہے جنہوں نے مختلف تکنیکی شعبوں میں کامیابیاں حاصل کی ہیں۔ قومی ٹیکنالوجی کا دن نوجوان نسل کو سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور دیگر شعبوں میں کیریئر بنانے کی ترغیب دینے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر بھی کام کرتا ہے۔ علاوہ ازیں یہ دن یہ جدت کو آگے بڑھانے اور آنے والی نسلوں کے لیے ایک بہتر دنیا بنانے کے لیے تعاون اور علم کے تبادلے کی ضرورت پر بھی زور دیتا ہے۔ اسلئے ضرورت اس بات کی ہے جہاں ہم قومی ٹیکنالوجی ڈے کی یاد مناتے ہیں، تو وہیں ٹیکنالوجی کی تبدیلی کی طاقت اور اس کی اپنی دنیا کو بہتر سے بہتر بنانے کی صلاحیت پر غور کرنا بھی ضروری ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا