یواین آئی
سری نگر؍؍بھارتیہ جنتاپارٹی کے جنرل سیکریٹری (آرگنائزیشن) اشوک کول نے جمعے کے روز کہاکہ دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے نویں بار ای ڈی کے سمن کو ٹال دیا جس کے بعد اس کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔انہوں نے کہاکہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے ٹھوس ثبوتوں کی بنیاد پر اروند کیجریوال کو گرفتار کیا ہے۔ان باتوں کا اظہار موصوف نے یہاں میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ جہاں تک اروند کیجریوال کی گرفتاری کا تعلق ہے تو یہ پہلے ہی پائپ لائن میں تھا کیونکہ کیجریوال مسلسل ای ڈی سمن کو ٹال رہے تھے۔بی جے پی لیڈر نے کہاکہ ای ڈی نے ٹھوس ثبوت کی بنیاد پر ہی اروند کیجریوال کو حراست میں لیا۔اشوک کول نے کہا کہ دہلی کے وزیر اعلیٰ نے قبل از وقت ضمانت کی بھی درخواست دی تھی تاہم دہلی ہائی کورٹ نے اس سے مسترد کیا تھا۔