بی جے پی نے ملک میں غیر یقینی صورتحال پیدا کی ہوئی ہے: وقار رسول وانی

0
0

جموں،ْ//جموں وکشمیر پردیش کانگریس کے صدر وقار رسول وانی نے جمعے کے روز کہا کہ بی جے پی کی ایمائ پر کانگریس کے بینک اکاونٹ منجمد کئے گئے ہیں۔
انہوں نے کہاکہ بھاجپا جمہوریت کو کچل رہی ہے۔
ان باتوں کا اظہار وقار رسول وانی نے جموں میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔
انہوں نے کہاکہ ملک میں جو اس وقت صورتحال ہے وہ کھبی نہیں دیکھی گئی، اپوزیشن پارٹیوں کے خلاف بھاجپا نے مہم شروع کی ہوئی ہے۔
کانگریس صدر نے کہاکہ کانگریس پارٹی کے اکاونٹس منجمد کر دئے گئے ہیں ، لوک سبھا انتخابات کے باوجود بھی اکاونٹس کو بحال نہیں کیا جارہا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی نے یہ رقم عام لوگوں سے اکھٹی کی تھی۔
وقار رسول وانی کے مطابق کانگریس کے امیدوار انتخابی مہم شروع کرنے سے قاصر ہے کیونکہ اشتہارات کے لئے بھی ہمارے پاس نہیں۔
انہوں نے سپریم کورٹ اور الیکشن کمیشن سے درخواست کی کہ اس کا نوٹس لیں تاکہ پارٹی اس رقم کو انتخابی مہم میں استعمال کر سکے۔
کانگریس صدر نے الزام لگایا کہ بی جے پی نے پورے ملک میں تاناشاہی کا راج قائم کیا ہوا ہے۔
انہوں نے کہاکہ جمہوریت کے دعویدار ہی جمہوریت کو کچلنے کا کام کر رہے ہیں۔
خراب موسم کی وجہ سے سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک بند
سری نگر، 22 مارچ (یو این آئی) وادی کشمیر کو لداخ یونین ٹریٹری کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – لیہہ شاہراہ پر جمعہ کے روز خراب موسم کی وجہ سے ٹریفک کی نقل و حمل ایک بار پھر بند کر دی گئی۔
بتادیں کہ بی آر او نے اس روڈ کو بدھ کے روز ایک ماہ بعد ٹریفک کی یک طرفہ نقل و حمل کے لئے کھول دیا تھا۔
ٹریفک حکام نے بتایا کہ خراب موسمی صورتحال اور پھسلن کی وجہ سے سری نگر – لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی ہے۔
ادھر وادی کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر – جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل جاری ہے۔
ٹریفک حکام نے ڈرائیور حضرات سے لین ڈسپلن پر عمل کرنے اور اوور ٹیکنگ کرنے سے پرہیز کرنے کی اپیل کی ہے۔
جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے پونچھ اور راجوری اضلاع کے ساتھ جوڑنے والا تاریخی مغل روڈ مسلسل بند ہے تاہم روڈ سے برف ہٹانے کا کام زوروں سے جاری ہے۔
متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ اس روڈ کو قابل آمد و رفت بنانے میں کم سے کم ایک مہینہ لگ سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا