ٹھاکرائی میں درجنوں کارکنان پی ڈی پی میں شامل

0
0

ایم ایل اے اندروال کے جھوٹ بے نقاب:شیخ ناصر
عمران شاہ
کشتواڑ//پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ضلع صدر کشتواڑ شیخ ناصر حسین نے ممبر اسمبلی حلقہ انتخاب اندوال کو آڑے ہاتھوں لتے ہوئے کہا ہے کہ ایم ایل اے کے سفید جھوٹ اب عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ اندروال کے ٹھاکرائی علاقہ میں پارٹی کارکنان سے اپنے خطا ب کے دوران شیخ ناصر نے کہا کہ ایم ایل اے جھوٹ کا سہارہ لیکر نہ صرف عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے بلکہ علاقہ میں امن و امان کی فضاءخراب کرکے سیاسی فائدہ حاصل کرنے پر تُلا ہوا ہے۔ لیکن عوام اب پوری طرح ایم ایل اے کے منصوبے سمجھ چکی ہے۔ ٹھاکرائی کے سرواں گاﺅں سے لا پتہ ہوئے نوجوان کا زکر کرتے ہوئے شیخ ناصر نے کہا کہ پولیس نوجوان کو تلاش کرنے میں لگی ہے اور اسی دوران محض عوام میں تشویش پیداکرنے کی غرض سے ایم ایل اے نے یہ بیان دیا کہ لاپتہ ہوئے نوجوان کا قتل ہوا ہے۔ پی ڈی پی صدر نے کہا کہ انہوں نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ وہ ایم ایل اے کی اس معاملہ میں پوچھ تاچھ کرے۔ انہوں نے مذید کہا کہ اسی علاقہ کے ایک اور شخص اختر حسین کو لیکر ایم ایل اے نے کہا کہ اسے پولیس نے زد و کوب کیا ہے، اور وہ جاں بحق ہونے والا جبکہ گذشتہ روز مذکورہ شخص نے عدالت میں پیش ہوکر ایم ایل اے کے دعوے کے بالکل برعکس بیان دیا اور کہا کہ وہ اپنی ہی غلطی سے مضروب ہوا تھا۔ شیخ ناصر نے کہا کہ اس طرح کی غلط بیان بازی اور افواہیں پھیلا کر ایم ایل اے علاقہ میں امن و امان کی فضاءخراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ،لیکن ایم ایل اے کے تمام جھوٹ عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں۔ پی ڈی پی ضلع صدر نے مذید کہا کہ حلقہ انتخاب اندروال کے تمام دیگر علاقوں کی طرح ٹھاکرائی میں بھی عوام کئی طرح کے مصائب کے شکار ہے اور علاقہ میں تعمیر و ترقی کے نام پر کچھ بھی نہ ہوا ہے۔ موجودہ ممبر اسمبلی پوری طرح ناکام ہوا ہے انہوں نے کہا کہ علاقہ میں سڑکوں کی حالت کافی خستہ ہے اور علاقہ میں بنیادی سہولیات کا قفدان ہے اور اسی لئے اپنی ناکامیوں کا چھپانے کےلئے وہ جھوٹ کا سہارہ لے رہے ہیں تاکہ عوام کی توجہ تعمیر و ترقی سے ہٹائی جا سکے۔ حاجی محمد حسین، محمد رجب شاہ، منظور الہی، کاشف شاہ، عامر حسین شاہ، اختر حسین ، نیک رام، محمد شفیع اور غلام محی الدین نے بھی پارٹی کارکنان سے خطاب کیا۔ اس موقع پرکئی کانگریسی کارکنان نے شیخ ناصر کی سربراہی میں پیلز ڈیموکریٹک پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ محمد یوسف، آذاد حسین، نذیر احمد، محمد شفیع ملک، منصور احمد، سمیر لون، جمیل لون، امتیاز شیخ، بھوشن شان، دلیپ کمار، عبدالمجید شاہ، سجاد احمد، عبدالغنی، بشیر احمد، گلزار احمد، غلام محی الدین،مختیار احمد، سکندر وانی، شہزاد احمد، فاروق احمد،مشتاق احمد، محمد وانی، نذیر احمد، اور بشیر گجر کئی ساتھیوں سمیت پی ڈی پی میں شامل ہوئے۔ شیخ ناصر نے ٹھاکرائی دورے کے دوران منگتھلا، شنا اور ہداد پورہ کا دورہ کیا اور مقامی لوگوں سے ملاقات کرکے انکی مشکلات ، اور مطالبات سنے اور انہیں یقین دلایا کہ انکے مطالبات متعلقہ حکام کی نوٹس میں لائے جائیں گئے ،اور ان کے ازالہ کےلئے کوشش کریں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا