ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کشتواڑ پولیس کی کاروائی جاری

0
0

ایس ایچ او کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد نے لگایا خصوصی ناکہ، کئی گاڑیوں کے چالان، دو ضبط
بابر فاروق
کشتواڑ؍؍ضلع کشتواڑ میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کشتواڑ پولیس کی کاروائی مسلسل جاری ہے۔ اوپریشن تھرڈ آئی کے ساتھ ساتھ کشتواڑ پولیس مسلسل قصبہ کشتواڑ و گردونواح میں ناکے قائم کر کے گاڑیوں کی جانچ کر رہی ہے۔ سوموار کے روز ایس ایچ او پولیس تھانہ کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد نے قصبہ کشتواڑ کے مختلف مقامات پر ناکے قائم کیے اور کء گاڑیوں کی جانچ کی۔ اس دوران گاڑیوں کے دستاویزات کے علاوہ اوورلوڈنگ، تیز رفتار، موبائل فون کا استعمال و دیگر خلاف ورزیوں کی بھی جانچ کی گئی۔
قائم کردہ ناکوں کے دوران کئی گاڑیوں کے چالان کیے گئے اور دو موٹر سائیکل بھی ضبط کیے گئے۔ واضح رہے کہ کشتواڑ پولیس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کو کم کرنے کے لیے اوپریشن تھرڈ آئی کے نام سے ایک خصوصی مہہم کا آغاز کیا ہے جس میں قصبہ کشتواڑ میں مختلف مقامات پر نصب شدہ سی سی ٹی وی و موبائل فون کا استعمال کر کے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چالان کر کے ان کے گھر بھیجے جا رہے ہیں۔ اس مہہم سے قصبہ کشتواڑ میں کچھ حد تک ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کم ہوئی۔
مقامی لوگوں نے کشتواڑ پولیس کی اس مہم کو سراہا اور اسے جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ایس ایچ او پولیس تھانہ کشتواڑ انسپکٹر فردوس احمد کا کہنا کہ سینئر سپریٹنڈنٹ آف پولیس کشتواڑ عبدالقیوم کی ہدایت پر خصوصی ناکہ قائم کیا اور گاڑیوں کی جانچ کی گئی۔ انہوں نے عوام سے ٹریفک قوانین پر عمل کرنے کی اپیل کی تاکہ سڑک حادثات کو کم کیا جاسکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا