منڈی کے اڑائی گائوں میں محکمہ مال کی جانب سے کیمپ کا اہتمام

0
0

تحصیلدار منڈی کی قیادت میں منعقدہ کیمپ سے عوام نے کیا استفادہ
ریاض ملک
منڈی؍؍ ضلع ترقیاتی کمشنر ہونچھ کی ہدائیت پر تحصیلدار منڈی کی جانب سے اڑائی ملکاں میں ایک کیمپ کا انعقاد کیاگیا۔ جس میں محکمہ مال کے تحصیل عملہ کے ساتھ ساتھ نائیب تحصیلدار، گرداور، اور پٹواری شامل رہے۔ موقع پر ہی لوگوں کے انتقال فوتیدگی کا اندراج عمل میں لایاگیا۔ جبکہ شڈول ٹرائیب سرٹیفکیٹ بھی آن لائین کی گئیں اور لوگوں نے اپنی اپنی زمینوں کے ریکارڈ، کو بھی دیکھا۔چند ضروری نقولات بھی اجراء کی گئی۔ پندرہ کے قریب انتقال فوتیدگی اندراج کئے گئے۔
اس دوران لوگوں نے کیمپ کے انعقاد پر ضلع ترقیاتی کمشنرپونچھ تحصیلدار منڈی اور بلخصوص پیر پنچال عوامی ترقیاتی فورم کے چئیرمین محمد فرید ملک کی سرہانہ کرتے ہوے شکریہ اداکیا۔ اس موقع پر سماجی کارکن فرید ملک نے ضلع ترقیاتی کمشنر پنج اور تحصیل دار منڈی کا شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ لوگ انتقالات کی انتقال کے اندراج اور شیڈول ٹرائب سرٹیفکیٹ کے علاوہ دیگر نقولات کے لیے سخت پریشان تھے۔جس کے لیے کافی جدوجہد کے بعد محکمہ مال کی جانب سے آج یہاں کیمپ لگایا گیا۔جس میں مختلف محلہ جات کے لوگوں نے انتقالات اندراج کروائے اور وہیں پر ان لائن سہولیات کے حوالے سے بھی جانکاری حاصل کی۔
کیمپ کے حوالے سے تحصیل دار منڈی نے بتایا کہ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ کی ہدایت پر یہ کیمپ تحصیل منڈی کی تمام دور دراز گاؤں میں لگائے جائیں گے۔جہاں لوگوں کے انتقالات اٹیسٹیشن اور دیگر خسرہ گرداوری مال شماری وغیرہ کے حوالے سے سہولیات فراہم کی جائے گی۔ اس کا مقصد یہی ہے کہ دور دراز علاقوں کے لوگ دفتروں کے چکر نہ کاٹے بلکہ انہیں یہاں انتظامی کی جانب سے ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائے اور لوگ اپنا ریکارڈ درست کروا سکیں۔اسی کو لے کر اج کا یہ کیمپ منعقد کیا گیا تھا جس میں اڑائی پنچایت ملکاں کے لوگوں نے شرکت کی اور اپنے اپنے اندراج مکمل کروائے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا