ٹاس جیت کر ہندوستان کا پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

0
0

بنگلورو، //ہندوستان نے آئی سی سی ورلڈ کپ کے 45ویں میچ میں اتوار کو نیدرلینڈز کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
آج ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں ہندوستان کے کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرنے کے پیچھے کوئی بڑی وجہ نہیں ہے۔ یہاں ہم بیٹنگ کریں یا بالنگ زیادہ فرق نہیں پکڑتا۔ آج کے میچ میں ہمارے پاس سیمی فائنل کی تیاری کا اچھا موقع ہے۔ اس کے علاوہ آج ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
نیدر لینڈز کے کپتان اسٹاک ایڈورڈز نے کہا کہ آج ہم سب سے زیادہ کراؤڈ کے سامنے کھیل رہے ہیں۔ ہم اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ اس ورلڈ کپ میں کچھ میچ جیت کر اس ٹورنامنٹ کے لیے کوالیفائی کرنا ہمارے لیے اچھا تجربہ رہا ہے۔ ہماری ٹیم میں آج بھی کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔
دونوں ٹیمیں درج ذیل ہیں:-
ہندوستان:
روہت شرما (کپتان)، شبھمن گل، وراٹ کوہلی، شریاس ائیر، کے ایل راہل، سوریہ کمار یادو، رویندرا جڈیجہ، جسپریت بمراہ، کلدیپ یادو، محمد سمیع اور محمد سراج۔
نیدرلینڈز:
اسکاٹ ایڈورڈز (کپتان)، ویسلے بریسی، میکس او ڈاؤڈ، کولن ایکرمین، سائبرانڈ اینجلبریچ، باس ڈی لیڈے، تیجا ندامانورو، لوگن وین بیک، روئیلوف وین ڈیر مروے، آرین دت، پال وین میکرین۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا