ًڈسٹرکٹ لیگل سروس اتھارٹی گاندربل کی جانب سے بیداری پروگراموں کا سلسلہ جاری

0
0

لار ولی وار میں ہوا قانونی بیداری پروگرام کا انعقاد
مختار احمد
گاندربل؍؍ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی گاندربل نے ولی وار لار گاندربل میں "قانونی امداد دفاعی کونسل ترمیم شدہ اسکیم 2022” کے عنوان پر ایک بیداری پروگرام کا انعقاد کیا۔یہ تقریب جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے زیراہتمام ضلع قانونی خدمات اتھارٹی گاندربل کے چیئرمین رتیش کمار دوبے اور نصرت علی حکاک، سکریٹری ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی، گاندربل کی مجموعی نگرانی میں منعقد ہوئی۔اس پروگرام کا مقصد شرکاء میں ترمیم شدہ LADCs اسکیم، 2022 کے بارے میں بیداری پیدا کرنا اور مجرمانہ معاملات میں معاشرے کے کمزور اور پسماندہ طبقات کے اہل افراد کو موثر قانونی خدمات فراہم کرنا تھا۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، تنویر اشرف، اسسٹنٹ، ایل اے ڈی سی، گاندربل، نے اسکیم کی دفعات کے بارے میں جانکاری فراہم کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ اسکیم تمام اہل افراد کو مجرمانہ معاملات میں معیاری اور قابل قانونی خدمات فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے شرکا کو قانونی امداد کے تصور اور لیگل ایڈ ڈیفنس کونسلز کی طرف سے فراہم کردہ خدمات کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے شرکا کو آگاہ کیا کہ لیگل سروسز اتھارٹیز ملزمان کو قانونی خدمات فراہم کرتی ہیں، جو حراست میں ہیں یا بصورت دیگر لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ 1987 کے سیکشن 12 میں بیان کردہ اہلیت کے معیار کے اندر آتے ہیں۔پروگرام میں ولی وار سے تعلق رکھنے والے ایک بڑی تعداد میں لوگوں نے حصہ لیا عام لوگوں نے ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی کو لوگوں میں قانونی بیداری لانے کے لئے سراہا اور اْمید ظاہر کی کہ اس طرح کے بیداری پروگرام آئیندہ بھی جاری رہیں گے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا