ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹونٹی میچ (کل) کھیلا جائے گا

0
0

بھارتی خواتین ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے، رپورٹ
پروویڈنس ۔12نومبر(یواین این )ویسٹ انڈیز اور بھارت کی خواتین ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (کل) جمعرات کو پروویڈنس میں کھیلا جائیگا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز کا تیسرا (کل) جمعرات کو کھیلا جائے گا۔ چوتھا میچ 17 نومبر جبکہ پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی کرکٹ میچ 20 نومبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ بھارتی خواتین ٹیم کو میزبان خواتین ٹیم کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل ہے۔ مہمان ٹیم نے میزبان خواتین ٹیم کو پہلے میچ میں 84 رنز سے شکست دی جبکہ دوسرے میچ میں 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔ بھارتی خواتین ٹیم نے اس سے قبل تین میچوں کی سیریز 2-1 سے جیت لی تھی

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا