نئی دہلی19جولائی (یو ا ین آئی) ویدانتا دہلی ہاف میراتھن 2024 کے 19 ویں ایڈیشن کا انعقاد رواں سال 20 اکتوبر کو ہوگا اس مقابلے میں حصہ لینے کے لئے رجسٹریشن کا عمل شروع ہوچکا ہے یہ رجسٹریشن 20 ستمبر 2024 کی رات 12 بجے جاری رہے گا اسے2022 کے ایشیائی کھیلوں کی لمبی چھلانگ میں چاندی کا تمغہ جیتنے والی آنسی سوجن ایڈاپیلی نے سپورٹ کیا ہے۔
ویدانتا لمیٹڈ کے مطابق ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے 19ویں ایڈیشن میں دنیا بھر کے شوقیہ ایتھلیٹس کے ساتھ ورلڈ ایتھلیٹکس گولڈ لیول کی دوڑ میں مقابلہ کرنے والے تیز ترین رنرز کو پیش کیا جائے گا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے انعقاد کے پیچھے کمپنی کا مقصد رن فار زیرو ہنگر مہم کی حمایت کرنا ہے۔ کمپنی نے انل اگروال فاو¿نڈیشن کے تحت اپنے سماجی اثرات کے اقدامات کے ذریعے بہتر غذائیت کی ضرورت والے بچے کو ایک وقت کا کھانا فراہم کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
ہندوستان زنک لمیٹڈکی ، چیئرپرسن اور ویدانتا لمیٹڈ کی نان ایگزیکٹیو ڈائریکٹرپریہ اگروال ہیبرنے کہا کہ یہ سال کا وہ وقت ہوتاہے جب پوری قوم ویدانتا دہلی ہاف میراتھن میں رن فار زیرو ہنگر مہم کے ساتھ جمعہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہر کلومیٹر دوڑ کے لیے ہم ایک وقت کا کھانا دیں گے۔ اس سال ہمارا ہدف 50 لاکھ ضرورت مندوں کو کھانا فراہم کرنا ہے۔ آئیے اکٹھے ہوں اور ہندوستان کے لیے ایک روشن، بھوک سے پاک مستقبل کی تعمیر کے لیے دوڑیں۔
پروکم انٹرنیشنل کے جوائنٹ ایم ڈی وویک سنگھ نے کہا کہ ہم ویدانتا دہلی ہاف میراتھن کے لیے رجسٹریشن کا اعلان کرتے ہوئے خوش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ایسا ایونٹ ہے جو ایتھلیٹک ایکسیلنس اور کمیونٹی کی مصروفیت کی حدود کو آگے بڑھاتا ہے۔ اس 19 سالہ میراث نے شمولیت، انسان دوستی اور پائیدار روایات کے لیے ایک راہ ہموار کی ہے۔ ایک مشترکہ مقصد کے ساتھ اور تمام فریقوں کے تعاون سے ہم اس سال نئی بلندیوں کو چھونے کے لیے تیار ہیں۔
کمپنی نے کہا کہ ویدانتا دہلی ہاف میراتھن، اوپن 10K ہاف میراتھن، گریٹ دہلی رن (4.5 کلومیٹر)، سینئر سٹیزن رن(2.5 کلومیٹر) اور چیمپئنز ود ڈس ایبلٹی رن (2.5 کلومیٹر) میں رجسٹریشن کا عمل جمعہ 19 جولائی 2024 کو صبح 7:00 بجے شروع ہو گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ رجسٹریشن 20 ستمبر 2024 بروز جمعہ 11:59 بجے تک جاری رہے گا۔