ویجیلنس بیداری ہفتہ ، ایک پیغام !

0
0

ویجیلنس بیداری ہفتہ سینٹرل ویجیلنس کمیشن کے ذریعے شروع کیا گیا ایک اہم اقدام ہے۔وہیں امسال ویجیلنس بیداری ہفتہ”کرپشن کو نہیں کہو؛ قوم سے عہد کرو،” کے تھیم کے ساتھ تمام ہندوستانی شہریوں، کارپوریشنوں اور تنظیموں اور سرکاری و نجی اداروں کیلئے ایک اہم پیغام ہے ۔ جبکہ یہ ہفتہ30 اکتوبر 2023 سے 5 نومبر 2023 تک جاری رہے گا۔اس کا بنیادی مقصد بدعنوانی کے خلاف شہریوں کی ذمہ داری کا عہد کرنا اور معاشرے اور حکمرانی کے اندر سالمیت کو فروغ دینا ہے۔وہیںاس تھیم کا بنیادی خیال عوامی زندگی میں شفافیت، انصاف پسندی اور جوابدہی کو فعال طور پر فروغ دینا ہے۔ یہ نہ صرف سرکاری ڈھانچے کے اندر بلکہ روزمرہ کی شہری زندگی میں بھی بدعنوانی کے خلاف مضبوط موقف کی وکالت کرتا ہے۔ اس بار کا تھیم بدعنوانی اور اس سے ملک کی ترقی میں پیدا ہونے والی رکاوٹ کے درمیان تعلق پر زور دیتا ہے۔ یہ بتاتا ہے کہ بدعنوانی کو مسترد کر کے، شہری براہ راست قومی ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے ہیں۔ ہفتہ بھر جاری رہنے والی اس تقریب کا مقصد بدعنوانی کے خلاف بیداری میں اضافہ کرنا اور معاشرتی اور قومی ترقی پر بدعنوانی کے منفی اثرات کے بارے میں عوام کو آگاہ کرنا ہے۔علاوہ ازیں ویجیلنس بیداری ہفتہ کا مقصد بدعنوانی کے خلاف مضبوط موقف اختیار کرتے ہوئے عوامی حکمرانی میں دیانتداری، شفافیت اور جوابدہی کے اصولوں کو ابھارنا اور مضبوط کرنا ہے۔وہیں ان مقاصد کے ساتھ ملک بھر میں ویجیلنس ہفتہ کے تحت ، سرکاری محکموں، اسکولوں، کالجوں اور دیگر تمام غیری سرکاری و نجی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ اس دوارن با ضاطہ طور پر سرکاری عہدران و اہلکار اپنے کام میں شفافیت لانے اور بدعنوانی سے بچنے کا عہد کر رہے ہیں ۔ واقعہ ہی یہ ہفتہ ایک اہم پیغام دے رہا کہ کس طرح بد عنوانی اور رشوت خوری سے دور رہ کر گڈ گورننس کے مشن کو کامیاب کیا جا سکتا ہے ۔ اس سلسلہ میں چاہئے یوٹی جموں و کشمیر ہوں یا ملک کی دیگر ریاستیں و یوٹیز ہوں ویجیلنس ہفتہ کی تقریبات قابل تعریف ہیں اور بالخصوص سرکاری آفیسران کی ان میں شرکت اور بڑے ہی جوش و عزم کے ساتھ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں تعاون دینے کا عہد اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ کوئی بھی ملازم چاہئے وہ سرکاری ہو یا غیر سرکاری وہ اس بد عنوانی سے نہ صرف بچنا چاہتا ہے ، بلکہ اس کو پورے معاشرے سے ہی جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کیلئے کیلئے پر عزم ہے ۔ لیکن اب ضروت اس بات کی ہے کہ جس طرح یہ اہلکار و عہددران ویجیلنس ہفتہ کو منا رہے ہیں اسی عزم کے ساتھ پورے سال اپنے کام کاج میں شفافیت لائیں اور نہ صر ف کرپشن لینے سے انکار کریں، بلکہ کرپشن دینے والوں کو بھی ایک سبق دیں کہ رشوت کے بغیر بھی آپ کے کام کیا جا سکتے ہیں۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا