وکست بھارت سنکلپ یاترا کتنی سود مند ؟

0
0

وزیر اعظم کے ذریعہ 15نومبر کو جھار کھنڈ کے کھنوٹی سے شروع کی گئی وکست بھارت سنکلپ یاتر ا کے تحت ملک بھر میں ان ریاستوں یا یوٹیز کو چھور کر جہاں انتخابات کروائے جا رہے تھے پورے ملک میں سنکلپ یاترا کے تحت فوری خدمات کی سہولت کیلئے محکمہ ڈاک ، محکمہ صحت اور دیگر محکموں کے ذریعے منعقدہ مختلف نوعیت کے کیمپ اپنے آخری مرحلے میں ۔ حکومت کی فلیگ شپ اسکیموں کے بارے میں آگاہ کرنے اور ان کا فائدہ عام لوگوں تک پہنچانے کی غرض سے شروع کردہ یاترا کا مقصد عوای بیداری پیدا کرنا اور فلاحی پروگراموں کے فوائد براہ راست لوگوں تک پہنچانا ہے۔جبکہ ا سی پہل کے تحت جن جاتیہ گورو دیوس‘‘ کے موقع پر وزیر اعظم نے سرکاری اسکیموں کے پیغامات لے جانے والی خصوصی طور پر ڈیزائن کردہ آئی ای سی وین کو بھی جھنڈی دکھا ئی تھی۔ جو وین ملک بھر کی پنچائتوں کا دورہ کر رہی ہے اور ، مختلف مقامات پر ایک بڑی ایل ڈی کے ذریعے عام لوگوں کو مرکزی حکومت کی اسکیموں کے بارے میں بیدار کر رہی ہے ۔ واقعہ ہی حکومت کی جانب سے شروع کردہ اس اقدام کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے ۔ کیونکہ آج عام لوگوں کی فلاح و بہبود کیلئے شروع کی گئی ، سینکڑوں اسکیمیں ایسی ہیں جن کی عام لوگوں کوخبر تک نہیں ، حالانکہ کے زمینی سطح پر ان کا نفاذ اور با قاعدگی کے ساتھ عمل در آمدگی کے بڑے بڑے دعوے کئے جا رہے ہیں ۔ لیکن حقیقت اس کے بر عکس ہے ۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں ان اسکیموں کو عام لوگوں تک پہنچانے والے وہ محکمہ جات اپنا کام کر رہے ہیں ۔ مگر سچ یہ ہے کہ اتنا نا کافی ہے ، جس طرح ایک اسکیم سے عام آدمی اور مستحق لوگوں کو فائدہ پہنچنا چاہئے وہ نہیں پہنچ پا رہا ہے ۔ جس کی بڑی وجہ لوگوں میں ان اسکیموں کے تائیں بیداری نہیں ہے ۔ اور کئی جگہ پر عام لوگوں میں اسکیموں کو لیکر غلط فہمیاں بھی پائی جا رہی ہیں تاہم ان سارے مسائل کے حل کیلئے وکست بھارت سنکلپ یاترا ایک بہترین پہل ثابت ہو سکتی ہے۔ مگر یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ جس طریقے سے سنکلپ یاترا کی شر وعات کی گئی ہے یا جس طرح ڈیجٹیل وین کے ذریعے سرکاری اسکیمیوںکی تشہیر کی جارہی ہے ۔ کیا صحیح معنوں میں عوام اس سے بیدار ہوئے ہیں ۔اگر ہوئے تو کیا وہ ان اسکیموں سے فائدہ بھی حاصل کر پائیں گے ۔ خیر یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا ، مگر ضرورت اس بات کی ہے حکومت کو چاہئے کہ وہ سرکاری اسکیموں کو نا صرف تشہیر تک محدود رکھیں بلکہ زمینی سطح پر ان کے نفاذ پر بھی ،مکمل توجہ دیں تاکہ عوام ان سے فائدہ حاصل کر سکیں ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا