نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ پی ایم ای جی پی اسکیم کے تحت اپنے آپ کو رجسٹر کریں
لازوال ڈیسکْ
ڈوڈہ؍؍کمشنر سیکرٹری صنعت و تجارت وکرم جیت سنگھ نے وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے ایک حصے کے طور پر ڈوڈہ ضلع کے کھلینی بلاک بھلا میں ایک عوامی دربار کی قیادت کی جس میں فلاحی اور ترقیاتی اسکیموں کو پورا کرنے کا عہد کیا ۔ ڈپٹی کمشنر ڈوڈہ کی نگرانی میں ضلع انتظامیہ ڈوڈہ کی طرف سے تقریب کا سیاحت کو فروغ دینے والے روائتی لوک ڈھول کی تھاپ کی گونج میں پرتپاک استقبال کیا گیا ۔ آؤٹ ریچ پروگرام کے دوران کمشنر سیکرٹری نے عوامی شکایات کو دور کرنے اور سرکاری فلاحی اسکیموں کی اہمیت پر زور دیا ۔ اس دورے کا مقصد کمیونٹی کو درپیش مسائل کا حل کرنے کے علاوہ حکومتی اقدامات کے بارے میں آگاہ کرنا تھا ۔ وکشت بھارت سنکلپ یاترا وین جس میں وزیر اعظم کا پیغام دکھایا گیا ایک اہم کشش کے طور پر کھڑی تھی ۔ اس موقع پر لوگوں کو سرکاری اسکیموں سے روشناس کرانے کیلئے محکموں کی طرف سے اسٹالز بھی لگائے گئے تھے ۔