سنگیتا گپتا نے ریاسی کے لیتر بلاک پونی میں وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی قیادت کی

0
0

شرکاء کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کے ویژن کے ساتھ وکشت بھارت کا عہد لیا
لازوال ڈیسک
ریاسی ؍؍قبائلی امور کی وزارت حکومت ہند میں ڈائریکٹر، وکشت بھارت سنکلپ یاترا کی پربھاری آفیسر سنگیتا گپتا نے گورنمنٹ ہائیر سکینڈری اسکول لیتر بلاک پونی ریاسی کا دورہ کیا ۔ اس تقریب میں مستفید ہونے والوں اور مقامی لوگوں بشمول اے ڈی سی ریاسی ، تحصیلدار پونی ، بی ڈی او پنتھل اور پونی ، بی ایم او ، پی آر آئی ممبران ، اساتذہ ، طلباء اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت کی ۔ وی بی ایس وائی کے ایک حصے کے طور پر سنگیتا گپتا نے شرکاء کے ساتھ وزیر اعظم نریندر مودی کت ویژن پر زور دیتے ہوئے وکشت بھارت کا عہد لیا ۔ پروگرام کے دوران وزیر اعظم کا ایک ریکارڈ شدہ ویڈیو پیغام اور وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے مقاصد کو اجاگر کرنے والی فلم کی کی نمائش کی گئی ۔ سنگیتا گپتا نے اجولا گیس کنکشن کی تقسیم کی قیادت کی ۔سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے اسٹالوں کا معائینہ کرتے ہوئے ڈائریکٹر گپتا نے بڑی سرکاری اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنے پر زور دیا ۔ انہوں نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کو جاری یاترا میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی ترغیب دی ۔ ڈائریکٹر سنگیتا گپتا نے تمام گرام پنچائتوں کو حکومت کی طرف سے اسپانسر شدہ اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرنے میں وکشت بھارت سنکلپ وین کے اہم کردار پر زور دیا ۔ یاترا کا مقصد تمام اسکیموں کے بارے میں بیداری پیدا کرنا ہے اور ریاست بھر میں تمام اسکیموں کے حقیقی استفادہ کنندگان سے ملاقاتیں کرنا ہے ۔ ڈائریکٹر نے شہریوں کو فوائد اور بروقت خدمات فراہم کرنے میں حکومت کے عزم کو ظاہر کرتے ہوئے ضلع بھر میں کامیاب وکشت بھارت سنکلپ یاترا کے انعقاد کیلئے ریاسی انتظامیہ کی تعریف کی ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا