وِکست بھارت سنکلپ یاترا وین پنچایت مٹھی مائر ا پہنچی اور وزیر اعظم نریندر مودی کا پیغام عام کیا

0
0

کمشنر سیکرٹری محنت و روزگارمحترمہ ریحانہ بتول نے تقریب کی صدارت کی
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ جاری’ وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے ایک حصے کے طور پر ایک خصوصی وین آج بلاک بھلوال برہمنا کی پنچایت مٹھی مائرا پہنچی اور اس کا سوگت کمیٹی کے ممبران، پنچایت کے پی آر آئی ممبران نے لائن ڈیپارٹمنٹ کے اَفسروں اور مقامی عوام کی موجودگی میں والہانہ استقبال کیا۔ کمشنر سیکرٹری محنت و روزگارمحترمہ ریحانہ بتول نے تقریب کی صدارت کی۔اُنہوں نے جموں کی پنچایت مائرا میں وِکست بھارت سنکلپ یاترا پروگرام میں بات چیت کے دوران فوائد بھی مشترک کئے۔ وین نے وزیر اعظم کا ایک ویڈیو پیغام دکھایا جس میں اُنہوں نے لوگوں سے ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے کام کرنے کا عہد کرنے کی اپیل کی ہے۔ تقریب میں موجود لوگوں نے سنکلپ لیا، عہد کیا اور اس مقصد کے لئے اَپنی وابستگی کا اِظہار کیا۔تقریب کا آغاز قومی ترانے سے ہوا اور اس کے بعد گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول مٹھی مائراکے طلبأنے ثقافتی پروگرام پیش کیاجنہوں نے گیتوں، رقص اور سکٹس کے ذریعے اَپنی صلاحیتوں اور جوش کا مظاہرہ کیا۔ حاضرین نے نوجوان فن کاروں کی کاوشوں کو سراہا اور تالیاں بجا کر ان کی حوصلہ اَفزائی کی۔متعلقہ محکموں کے نمائندگان نے بھی اپنے سٹال پیش کئے اور حکومت کی طرف سے عوامی فلاح و بہبود کے لئے چلائی جانے والی مختلف سکیموں اور پروگراموں کے بارے میں بتایا۔ اُنہوں نے لوگوں میں پمفلٹ اور بروشر بھی تقسیم کئے اور ان کے سوالات کے جوابات بھی دیئے۔ اِس تقریب میںآیوشمان گولڈن کارڈز اہل استفادہ کنندگان میں تقسیم کئے گئے جو پردھان منتری جن آروگیہ یوجنا کے تحت مفت ہیلتھ کیئر کی خدمات حاصل کر سکتے ہیں۔اِس موقعہ پر اے ڈی سی سندیپ سیونترا، ایس ڈی ایم اکھنور اکھل سدوترا اور بی ڈی او بھلوال برہمنا ویریندر باوابھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا