شراکتی حکمرانی تفاوت کو کم کر سکتی ہے اور ہر گاؤں اور علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے :سنہا

0
0

سانبہ کے محل شاہ پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا‘ میں شرکت کی،گھگوال میں 50 بستروں پر مشتمل آیوش اِنٹگریٹیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا
لازوال ڈیسک

سانبہ؍؍لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سانبہ کے محل شاہ پنچایت میں ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘ میں شرکت کی۔اُنہوں نے گھگوال میں 50 بستروں پر مشتمل آیوش اِنٹگریٹیڈ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا ۔یہ ہسپتال لوگوں کو آیوروید ، یونانی او رہومیوپیتھک صحت سہولیات فراہم کرے گا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے ایک عوامی اِجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ’وِکست بھارت سنکلپ یاترا ‘کے تئیں سماج کے سبھی طبقوں کا جوش و خروش بھی جموں وکشمیر کی خواہش کی علامت ہے جسے تمام چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے حکومت کی جوابدہی پر پورا بھروسہ ہے۔اُنہوں نے کہا کہ عام آدمی اِجتماعی کوششوں میں سب سے آگے ہے، ہر فلیگ شپ سکیم میں صد فیصدتکمیل کا ہدف رکھتا ہے اوروِکست بھارت کے لئے نئی راہیں ترتیب دینا ہے ۔اُنہوں نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ شراکتی حکومت تفاوت کو کم کر سکتی ہے اور ہر گاؤں اور علاقے کی تقدیر بدل سکتی ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے جموں کشمیر میں جامع ترقی کو فروغ دینے اور ترقیاتی عدم توازن کو دور کرنے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی اِنتظامیہ کی کوششوں کا اشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا کہ گذشتہ چار برسوں میں اِنتظامیہ ، منتخب نمائندوں اور عوام کی اِجتماعی کوششوں نے بہتر تعلیمی سہولیات ، صحت کی بہتر سہولیات ، دیہاتوں میں صفائی ستھرائی ، دیہی علاقوں میں بہتر سڑک اور مواصلاتی رابطے کو ممکن بنایا ہے تاکہ معاشی ترقی کو عملی جامہ پہنایا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہم معاشرے کے کمزور طبقوں کے حقوق کی حفاظت اور اس بات کو یقینی بنانے کے لئے پُر عزم ہیں کہ ترقی کے فوائد ہر گھر تک پہنچیں۔اُنہوں نے کہا کہ تمام سکیموں کی صد فیصد تکمیل، ہر کنبے کی بنیادی ضروریات کی تکمیل، تمام شہریوں کے معیار زندگی میں بہتری سے معاشرے کی فطری صلاحیت، پیداواری صلاحیت میں اِضافہ ہوگا اور روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور خوشحالی آئے گی۔لیفٹیننٹ گورنر نے پی آر آئی کے اراکین، سیاسی رہنماؤں، نوجوانوں اور ضلعی اِنتظامیہ کے اَفسروںپر زور دیا کہ وہ معاشرے کے تئیں اَپنی ذمہ داری کو نبھائیں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کوئی فائدہ اُٹھانے والا پیچھے نہ رہے۔اِس موقعہ پر فلیگ شپ سکیموں سے مستفید ہونے والوں نے اپنے تجربات کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے سرکاری محکموں کی طرف سے لگائے گئے سٹالوں کا دورہ کیا اور مختلف سکیموں کے تحت مستفید ہونے والوں کو منظوری نامے سونپے۔ اُنہوں نے سوچھ بھارت ابھیان اور جل جیون مشن میں ان کی شراکت کے لئے کامیابی حاصل کرنے والی خواتین اور پی آر آئی کے ارکان کو مُبارک باد دی۔اِس موقعہ پر چیئر مین ضلع ترقیاتی کونسل سانبہ کیشو دت شرما،سیکرٹری صحت و طبی تعلیم بھوپندر کمار، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار،ڈی آئی جی جموں ، سانبہ ، کٹھوعہ رینج شکتی پاٹھک، ضلع ترقیاتی کمشنر سانبہ ابھیشیک شرما اور سرپنچ محل شاہ پنچایت جگدیش راج بھٹی موجود تھے۔ اِس موقعہ پر سابق وزیر چندر پرکاش گنگا، پی آر آئی ممبران اور پولیس اور یو ٹی انتظامیہ کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا