وقف دارالعلوم دیوبند کے مہتمم نے جامعة الطیبات کی جدید عمارت کا افتتاح کیا

0
0

جموں، راجوری اور پونچھ کے علمائے کرام،ذمہ داران مدارس اور دانشوران قوم کا جم غفیر شامل

ریاض ملک
پونچھ ضلع پونچھ کی عظیم علمی دانشگاہ جامعہ ضیاءالعلوم وجامعة الطیبات پونچھ کے شعبہ تعلیم نسواں جامعہ ضیاءالعلوم پونچھ

https://ziaululoompoonch.com/branches/

جموں وکشمیر کی تعمیر جدید جامعة الطیبات پونچھ بیادگار مولانا عبدالحق میاں سملکی رحمت اللہ علیہ بانی ومہتمم مدرسہ اصلاح البنات سملک گجرات کا افتتاح بدست یادگار اسلاف حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم دارالعلوم وقف دیوبند ،بمعیت حضرت مولانا غلام قادر بانی وناظم اعلی جامعہ ضیاءالعلوم وجامعة الطیبات پونچھ جموں وکشمیر ودیگر جموں، راجوری، وپونچھ کے نامور علمائے کرام ،ذمہ داران مدارس اوردانشوران قوم کے ہاتھوں کیاگیا۔ اس موقع پر طیبات میں زیر تعلیم بچیوں کے مختصر پروگرام کے بعد جامعہ کے نائب مہتمم حضرت مولانا سعید احمد حبیب نے پروگرام کا لب لباب بیان کرتے ہوئے تعمیر جدید کے حوالے سے جانکاری دی اور جامعہ کے آغاز تا حال مختصر سفر نامہ پیش کیا۔انہوںنے جامعہ کی جدید تعمیر میں حصہ لینے والے والے تمام معاونین کا بھی شکریہ اداکیا۔ وہیںسپاس تشکر حضرت قاری جمیل احمد نے پیش کیا جبکہ جامعہ کے استاد حضرت حافظ ریاض میر نے اپنامنظوم کلام پیش کیا۔اس موقع پرحضرت مولانا زاہد الحسن قاسمی اور حضرت مولانا مفتی ڈاکٹر شریف الحسن قاسمی کے تااثرات بھی پیش ہوئے جس کے بعد عصر حاضر اس کے تقاضوں کے حوالے سے علمائے کرام کی ذمہ داریوں پر مہمان خصوصی حضرت مولانا محمد سفیان قاسمی مہتمم وقف دارالعلوم دیوبند مختصر مگر جامعہ نصائیخ پیش کئے اور مہمان مکرم کی دعاپر اس افتتاحی مجلس کا اختتام ہوا۔

https://lazawal.com/?cat=

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا