وقف بورڈ نے گاندربل کے رائل گنڈ میں واقع صوفی مزار کا کنٹرول سنبھال لیا

0
0

ہمارے اولیائے کرام ہماری روحانی میراث کے لازوال مشعل بردارہیں: درخشاں
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍جموں و کشمیر وقف بورڈ ڈاکٹر سید درخشاں اندرابی نے آج کنگن گاندربل میں رائل گنڈ کا دورہ کیا اور سید جعفر رضی اللہ عنہ کے صوفی مزار پر حاضری دی۔ جموں و کشمیر وقف بورڈ نے عوامی مطالبے پر تمام قانونی تقاضوں کی تکمیل کے بعد مزار کا انتظامی کنٹرول سنبھال لیا۔ ڈاکٹر اندرابی نے ایک عوامی استقبالیہ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بعد میں مقامی لوگوں کے اجتماع سے خطاب کیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اندرابی نے کہا کہ ریل گنڈ میں واقع اس درگاہ میں عنقریب عقیدت مندوں کے لیے جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہا، "ہمارے ترقیاتی منصوبے زمینی سطح پر تسکیل پاتے ہیں اور کاموں کی تکمیل مقررہ وقت کے اندر ہوتی ہے۔ ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ کام سائٹ پر ضروریات کے مطابق مکمل شفاف طریقے سے کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ پچھلے دو سالوں کے دوران، پورے یو ٹی میں ہمارے روحانی مراکز کو فروغ ملا اور جموں و کشمیر میں طویل تاریکی کے بعد صوفی مزارات دوبارہ جگمگا اٹھے۔ ڈاکٹر درخشاں نے کہا کہ "ہمارے روحانی اولیاء ہمارے مشعل بردار ہیں اور ہمیں اپنی زندگیوں کو روحانی ترقی سے مالا مال کرنے کے لیے ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ضرورت ہے”۔ ان کے ساتھ وقف بورڈ کے ایگزیکٹیو مجسٹریٹ اشتیاق محی الدین اور ایگزیکٹیو انجینئر طارق کالو بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا