منسٹری آف کلچر حکومت ہنداور’این زیڈ سی سی ‘کی مشترکہ کوشش

0
0

سرینگر کے ٹیگور ہال میں 15 روزہ ورکشاپ کا آغاز
شافیہ گلفام
سرینگر؍؍وادی میں روایتی روف ڈانس کو فروغ دینے کی غرض سے سرینگر کے ٹیگور ہال لین میں 15 روزہ ورکشاپ کا باظابطہ آغاز ہوا۔ ورکشاپ منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا اور نارتھ زون کلچرل سینٹر (این زیڈ سی سی ) پٹیالہ’پنجاب’ کے باہمی اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔روایتی روف ڈانس کے معروف ماہر اور آل جے اینڈ کے فوک آرٹسٹس ایسوسی ایشن کے چئیرمین گلزار احمد بٹ کی تربیت میں اس 15 روزہ روایتی روف ڈانس کے ورکشاپ قریباً 30 طالبہ حصہ لے رہی ہیں۔
نیشنل اسکول آف ڈرامہ (ایس این اے ) اعزازی گلزار احمد بٹ نے ورکشاپ کے بارے میں جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ نارتھ زون کلچرل سینٹر "این زیڈ سی سی ” پٹیالہ’پنجاب’ اور منسٹری آف کلچر گورنمنٹ آف انڈیا کی یہ کوشش ہیکہ جموں و کشمیر کی کلا خاص کر روایتی روف ڈانس کو فروغ دیا جائے اور نئی نوجوان نسل کو جموں و کشمیر کی کلا خصوصاً روایتی روف ڈانس کی طرف مائل کیا جاسکے۔انہوں نے ملک کے ان کلچرل اداروں کی اس کوشش کی کافی سراہنا کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ 15 روزہ اس ورکشاپ میں زیادہ سے زیادہ طالبات شرکت کرکے روایتی روف ڈانس کو فروغ دینے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں گی۔واضح رہے کہ روایتی روف ڈانس کا یہ 15 روزہ ورکشاپ دن کے دو بجے سے شروع ہوکر سہ پہر پانچ بجے اختتام ہوا کرے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا