ووہان، 09 جولائی (یو این آئی) وسطی چین کے صوبہ ہوبی میں ہفتہ کے روز ایک ہائی وے کی تعمیر کے مقام پر مٹی کے تودے گرنے سے ایک درجن افراد پھنس گئے جن میں سے پانچ لوگوں کو بحفاظت بچا لیا گیا جب کہ نو دیگر لاپتہ ہیں۔ مقامی حکام نے اتوار کے روز یہ اطلاع دی۔
یہ لینڈ سلائیڈنگ ہفتے کی شام تقریباً 4 بجے ووفینگ کی توجیا کاؤنٹی کے تحت یوشان گاؤں میں ہوئی۔
تازہ ترین بیان میں کہا گیا ہے کہ اتوار کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے تک پانچ افراد کو بچا لیا گیا اور ریسکیو آپریشن کی کارروائیاں جاری ہیں۔