ایس ایس اے اساتذہ تذبذب کا شکار ،مستقبل اندھیرے میں
وزیر تعلیم کے بیان کی شدید مذمت :محمد یوسف شاہ
سےد نےاز شاہ
پونچھپونچھ جموں کشمیر رہبر تعلیم ٹیچرس فورم کے زونل صدر محمد یوسف شاہ نے وزیر تعلیم سیدالطاف بخاری کے کل کے بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔وزیر کے بیان کے مطابق ایس۔ایس۔ اے استاتذہ کو اگر انکے تنخواہ کے بارے میں سچائی بتائی جائے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا اتوار کے روز سرنکوٹ میںرہبر تعلیم اساتذہ نے اس بات کا مطالبہ دہرایا ہے کی وزیر تعلیم ہمیں صاف صاف واضح الفاظ میں بتائیں کہ وہ اور انکی حکومت ہمیں کس سولی پر چڑھانا چاہتی ہے۔ ضلع صدر پونچھ شاہ نواز کاظمی نے وزیر تعلیم اور موجودہ حکومت کو آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ حکومت ہر محاذ پر ہمارے مطالبے حل کرنے میں ناکام رہی ہے ۔تحصیل صدر بدر دین راتھر نے جارحانہ الفاظ میں حکومت کو انصاف کا چشمہ پہن کر رہبر تعلیم استاتذہ کے حوالے سے بیان بازی کرنے کا مشورہ دیا ہے۔وزیر تعلیم ایک ہی ترازو سے تولنا بند کرےں اور اس بات کو نظر انداز نہ کرے کہ پینتالیس ہزارہبر تعلیم استاتذہ نے کن مشکل ترین حالات میں ریاست کے دور دراز علاقوں میں کام کرکے ریاست کے تعلیمی ڈھانچے کو ڈگر پر لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔محمد یوسف شاہ نے موجودہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت قوم کے معماروں سے ٹکرانے کے بغیر انکے مسئلے جلدازجلدحل کرے۔اساتذہ نے کہا کہ اگر حکومت اسی طرح کی پالیسی ہمارے ساتھ اپناتی رہی تو اسکے سنگین نتائج سامنے آسکتے ہیں۔جسکی تمام تر ذمہ داری حکومت کے ساتھ ساتھ وزیر تعلیم پر عائد ہوگی۔ ان اساتذہ کا کہنا تھا کہ ہم کسی طرح کا بھی ٹکراﺅ حکومت کے ساتھ نہیں چاہتے ہیں لیکن حکومت ہمارے مسئلے حل کرنے میں سنجیدگی سے کام نہیں لے رہی ہے اور ساتھ ہی ساتھ حکومت آئے روز رہبر تعلیم استاتذہ کے حوالے سے مختلف قسم کی بیان بازی سے کام لیکر ہمیں تذبذب کا شکار کرتی ہے۔ اساتذہ نے وزیر تعلیم کو ایسی بیان بازی سے پرہیز کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک طرف ہمارے وزیر تعلیم ہماری حوصلہ افزائی کرتے ہےں دوسری طرف ایسی بیان بازی سے وہ اپنے استاتذہ کے دلوں کو مجروح کرتے ہیں۔ ان اساتذہ نے کہا کی اگر حکومت نے ہمارے مسئلے جلداز جلد حل نہیں کئے تو حکومت کو ایک زور دار اور نہ رکنے والے مظاہرے کا سامنا کرنا پڑے گا جسکی حکومت خود ذمہ دار ہوگی کیونکہ اب ہمیں اپنا مستقبل وزیر تعلیم کے بیان کے حوالے سے اندھیرے میں نظر آرہا ہے۔ان اساتذہ نے کہا ہے کہ اگر حکومت کا یہی طریقہ رہا توہم ریاست کے تمام اسکولوں کو بند کر کے احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے جس کی تمام تر ذمہ داری موجود حکومت کی ہو گی۔میٹنگ میں دیگر خطاب کرنے والوں میںسید علی مرتضیٰ شاہ، عبدالوارث ،عبدالقوی، مختار خواجہ، غلام محی الدین، فاروق بھٹی ،سرفراز بھٹی ،محمد فاروق ،شفاعت پٹھان، نور احمد،نصرت شاہ،زاہد خان، طارق عجاز، محمد کبیر، اسحاق راہی وغیرہ بھی موجود تھے ۔