وزیر اعظم نے اترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا

0
0

اترپردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023 کی چوتھی سنگ بنیاد تقریب میں پورے اترپردیش میں10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ کے 14000 پروجیکٹوں کا آغاز کیا
’’اتر پردیش کی ڈبل انجن کی سرکار ریاست کے لوگوں کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے دن رات کام کر رہی ہے‘‘
’’گزشتہ 7 سال میں،یوپی میں کاروبار، ترقی اور اعتماد کا ماحول تیارکیا گیا ہے‘
ڈبل انجن والی سرکار نے ثابت کردیا کہ اگر تبدیلی کا حقیقی جذبہ اور ارادہ ہو تو اسے کوئی نہیں روک سکتا
’’عالمی سطح پر ہندوستان کے لیے بے مثال مثبت امکانات ہیں‘‘
’’ہم اس وقت تک سکون سے نہیں بیٹھیں گے،جب تک کہ سرکاری اسکیموں کیفائدے ہر شخص تک نہ پہنچ جائیں‘‘
’’اترپردیش ایک ایسی ریاست ہے، جہاں سب سے زیادہ ایکسپریس ویز اور بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں‘‘
’’اتر پردیش کی مٹی کے سپوت چودھری چرن سنگھ جی کی عزت افزائی کرنا ملک کے کروڑوں کسانوں کے لیے اعزاز ہے‘

لازوال ڈیسک
نئی دہلی؍؍وزیراعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش کے لکھنؤ میں وِکست بھارت وِکست اترپردیش پروگرام سے خطاب کیا۔ انہوں نے فروری 2023 میں منعقدہ اترپردیش میں عالمی سرمایہ کاروں کی سربراہ کانفرنس 2023کی چوتھی سنگ بنیاد کی تقریب میں پورے اترپردیش میں10 لاکھ کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے 14000 پروجیکٹوں کا آغاز بھی کیا۔ ان پروجیکٹوں کا تعلق مینوفیکچرنگ، قابل تجدید توانائی، آئی ٹی اور آئی ٹی ای ایس،ڈبہ بند خوراک،مکانات اور رئیل سیکٹر ، مہمان نوازی اور تفریح اور تعلیم کے علاوہ دوسرے پروجیکٹوں سے ہے۔

اس موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آج کی تقریب وِکست اتر پردیش کی ترقی کے ذریعے وِکست بھارت کے حل کی طرف ایک قدم ہے۔ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اتر پردیش کے 400 سے زیادہ حلقوں سے لاکھوں لوگوں کی موجودگی کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان کا خیرمقدم کیا اور خوشی کا اظہار کیا کہ شہری اب ٹیکنالوجی کی مدد سے اس پروگرام میں شامل ہو سکتے ہیں، جس کا 8-7 سال پہلے تصور بھی نہیں کیا جاسکتا تھا۔ اس سے قبل اتر پردیش میں جرائم کی بڑھتی ہوئی شرحوں کی نشاندہی کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ریاست میں مثبت ماحول کی وجہ سیسرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع پیدا ہونے پر ستائش کی۔ ’’آج اتر پردیش لاکھوں کروڑوں روپے کی سرمایہ کاری کا مشاہدہ کر رہا ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست کی ترقی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ،کیونکہ وہ وارانسی سے رکن پارلیمنٹ بھی ہیں، لہٰذا آج کے ترقیاتی منصوبوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ اتر پردیش کی شکل بدل دے گا اور سرمایہ کاروں کے ساتھ ساتھ انہوں نے نوجوانوں کو بھی مبارکباد دی۔

اتر پردیش میں ڈبل انجن والی سرکار کے سات سال کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس عرصے میں’ریڈ کارپٹ کلچر‘نے ’ریڈ ٹیپ کلچر‘کی جگہ لے لی ہے۔انہوں نے کہا کہ’’ پچھلے 7 سالوں میں اترپردیش میں جرائم میں کمی آئی ہے اور کاروبارکو زبردست فروغ ملا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا’’گزشتہ 7 سالوں میں اتر پردیش میں کاروبار، ترقی اور اعتماد کا ماحول پیدا ہوا ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ اگر ڈبل انجن والی سرکار کو یہ محسوس ہوا کہ تبدیلی ناگزیر ہے تو اس نے تبدیلی کرکے اسے ثابت کیا۔ انہوں نے اس مدت کے دوران ریاست سے برآمدات دوگنا ہونے کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے بجلی کی پیداوار اور ترسیل میں ریاست کی زبردست پیش رفت کی بھی تعریف کی۔’’آج اترپردیش ایک ایسی ریاست ہے، جہاں ملک میں سب سے زیادہ ایکسپریس وے اور بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں۔ یہ وہ ریاست ہے، جہاں ملک کی پہلی تیز رفتار ریل چل رہی ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے ریاست میں مشرقی اور مغربی پیریفرل ایکسپریس ویز کے ایک بڑے حصے کی موجودگی کی طرف اشارہ کیا۔ ریاست میں دریائی آبی گزرگاہوں کے استعمال کو تسلیم کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ریاست میں رابطے اور سفر میں آسانی کے بارے میں تعریف کی۔

وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ آج کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا صرف سرمایہ کاری کے حوالے سے جائزہ نہیں لیا جا رہا ہے، بلکہ یہ ایک بہتر مستقبل کے لیے ایک جامع وڑن اور سرمایہ کاروں کے لیے امید کی کرن پیش کرتے ہیں۔ متحدہ عرب امارات اور قطر کے اپنے حالیہ دورہ کا ذکر کرتے ہوئیوزیر اعظم نے پوری دنیا میں ہندوستان کے تئیں بے مثال مثبت ماحول کا ذکر کیا اور کہا کہ ہر ملک ہندوستان کی ترقی کی داستان میں یقین اور اعتماد محسوس کرتا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’حالانکہ آج کل ملک بھر میں مودی کی گارنٹی کے بارے میں بڑے پیمانے پر بحث ومباحثہ ہو رہا ہے، دنیا ہندوستان کو بہتر منافع کی ضمانت کے طور پر دیکھ رہی ہے۔ سرمایہ کاروں کے یقین کی تصدیق کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ہندوستان نے حکومتوں کے سرمایہ کاری سے دور رہنے کے رجحان کو توڑ دیا ہے، جب ملک انتخابات عنقریب ہیں۔ وزیر اعظم نے اتر پردیش میں اسی طرح کے رجحان کے ابھرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ’’دنیا بھر کے، سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں اور استحکام پر پورا بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘

وزیراعظم نے وِکست بھارت کے لیے نئی سوچ اور سمت کی ضرورت پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ شہریوں کی موجودگی کو کم سے کم رکھنے اور علاقائی عدم توازن کا پہلا طریقہ کار ملک کی ترقی کے لیے مناسب نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ اتر پردیش کو بھی اس نقطہ نظر کی وجہ سے نقصان اٹھانا پڑا۔ اب انہوں نے نشاندہی کی کہ ڈبل انجن والی سرکار ہر کنبے کی زندگی کو آسان بنانے میں شامل ہے، کیونکہ زندگی میں آسانی سے کاروبار کرنے میں ہی آسانی پیداہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایم آواس کے تحت 4 کروڑ پکے مکانات تعمیر کیے گئے، شہری متوسط طبقے کے کنبوں کو بھی7 ہزار کروڑ روپے کی امداد فراہم کی گئی، تاکہ وہ اپنے گھر کے مالک ہونے کے خواب کو پورا کرسکیں۔ اس کے ذریعے انہوں نے بتایا کہ 25 لاکھ مستفید ہونے والے کنبوں، نیزاترپریش کے 1.5 لاکھ کنبوں نے سود میں چھوٹ حاصل کی۔ 2014 میں چھوٹ کی حد 2 لاکھ سے بڑھا کر 7 لاکھ کرنے جیسی انکم ٹیکس اصلاحات نے متوسط طبقے کی مدد کی ہے۔

حکومت کیزندگی کو ا?سان بنانے اور کاروبار میں ا?سانی پیدا کرنے کے بارے میں حکومت کییکساں زور دینے پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن والی سرکار ہر فائدہ اٹھانے والے کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے کی کوشش کرتی ہے۔ انہوں نے وِکست بھارت سنکلپ یاترا کا بھی ذکر کیا، جس نے فائدہ اٹھانے والوں کی دہلیز تک فائدہ پہنچا کر اتر پردیش کے لاکھوں لوگوں کو فائدہ فراہم کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ’’مودی کی گارنٹی کا سفر تقریباً تمام گاؤں اور شہروں تک پہنچ چکا ہے۔‘‘وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا کہ سرکاری اسکیموں کی صدفیصد عمل ا?وری ،سماجی انصاف کی حقیقی شکل ہے۔وزیر اعظم مودی نے کہا کہ’’یہ ایک حقیقی سیکولرازم ہے۔وزیر اعظم مودی نے پچھلی حکومت کے دوران غلط اور بدعنوان طریقوں اور عدم مساوات کو پھیلانے کی طرف اشارہ کیا ، جس کی وجہ سے فائدہ اٹھانے والوں کو تکلیف دہ عمل سے گزرنا پڑا۔ وزیر اعظم مودی نے مزید کہا کہ’’مودی کی گارنٹی کہ حکومت اس وقت تک آرام سے نہیں بیٹھے گی، جب تک کہ ہر استفادہ کنندہ کو وہ نہیں مل جاتا، جس کا وہ حقدار ہے، چاہے وہ پکے گھر ہوں، بجلی کی فراہمی، گیس کنکشن یا نل کا پانی ہو۔

وزیراعظم نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ’’مودی ان لوگوں کی دیکھ بھال کر رہے ہیں، جنہیں پہلے سب نے نظرانداز کیا تھا۔‘‘ ایسے حلقوں کی وضاحت کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پی ایم سواندھی اسکیم کے تحت خوانچہ لگانے والوں کو 10,000 کروڑ روپے کی امداد کی مثالیں دیں۔ اترپردیش میں تقریباً22 لاکھ خوانچہ لگانے والوں نے اس کا فائدہ حاصل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس اسکیم سے مستفید ہونے والوں نے 23,000 مالیت کی اضافی سالانہ آمدنی کا تجربہ محسوس کیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پی ایم سواندھی کے 75 فیصد استفادہ کنندگان درج فہرست ذاتوں،درج فہرست قبائل، پسماندہ یا قبائلی برادریوں سے ہیں، جن میں نصف سے زیادہ تعداد خواتین کی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا’’ اس سے پہلے ان کے پاس بینکوں کی کوئی گارنٹی نہیں تھی، آج ان کے پاس مودی کی گارنٹی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ یہ جئے پرکاش نارائن اور رام منوہر لوہیا کے خوابوں کا سماجی انصاف ہے۔

لکھ پتی دیدی اسکیم کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ڈبل انجن والی سرکار کی پالیسیاں اور فیصلے سماجی انصاف اور معیشت دونوں کو فائدہ پہنچاتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ 10 کروڑ سے زیادہ خواتین اپنی مدد ا?پ گروپوں سے وابستہ ہیں اور اب تک 1 کروڑ خواتین لکھ پتی دیدی بن چکی ہیں۔ انہوں نے حکومت کے 3 کروڑ لکھ پتی دیدی بنانے کے عزم کو بھی اجاگر کیا،جس سے دیہی معیشت مضبوط ہوگی۔

وزیر اعظم نے اتر پردیش کی چھوٹی،بہت چھوٹی اور کاٹیج صنعتوں کی طاقت کا ذکر کیا اور دفاعی راہداری جیسے منصوبوں کے فوائد کے ساتھ ریاست کے ایم ایس ایم ای سیکٹر کو فراہم کی گئی توسیع اور مدد کا ذکر کیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایک ضلع ایک پروڈکٹ اسکیم کے تحت ہر ضلع کی مقامی مصنوعات کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اسی طرح13,000 کروڑ روپے کی پی ایم وشوکرما اسکیم یوپی کے لاکھوں وشوکرماکنبوں کو جدید طریقوں سے جوڑے گی۔

وزیر اعظم نے حکومت کے تیز رفتار کام کاج پر روشنی ڈالی اور ہندوستان کے کھلونا مینوفیکچرنگ سیکٹر کو بھی اْجاگرکیا۔ انہوں نے وارانسی میں تیار ہونے والے لکڑی کے کھلونوں کو علاقہ کے رکن پارلیمنٹ کے طور پر فروغ دینے کی بھی اطلاع دی۔ جناب مودی نے ہندوستان میں کھلونوں کی درآمد پر افسوس کا اظہار کیا حالانکہ لوگ کئی نسلوں سے کھلونے بنانے میں مہارت رکھتے ہیں اور قوم کی ایک بھرپور روایت بھی ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ ہندوستانی کھلونوں کی مارکیٹ کو بیرونی ممالک میں تیار کردہ کھلونوں نے پیچھے چھوڑ دیا ہے، کیونکہ ہندوستانی کھلونوں کو فروغ نہیں دیا گیا اور کاریگروں کو جدید دنیا کے مطابق ڈھالنے میں مدد نہیں دی گئی۔ اس کو تبدیل کرنے کے اپنے عزم کو اْجاگر کرتے ہوئیوزیر اعظم نے ملک بھر کے کھلونا سازوں سے اپیل کی کہ وہ اس مقصد کی حمایت کریں، جس کی وجہ سے کھلونوں کی برآمد میں نمایاں اضافہ ہوا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ’’اترپردیش میں ہندوستان کا سب سے بڑا سیاحتی مرکز بننے کی صلاحیت ہے۔‘‘ ملک کا ہر فرد وارانسی اور ایودھیا جانا چاہتا ہے آج ایودھیا لاکھوں سیاح اوردیگر لوگوں کو اپنی طرف راغب کررہا ہے۔ اس کی وجہ سے وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں اترپردیش میں چھوٹے کاروباریوں، ایئر لائن کمپنیوں اور ہوٹل-ریسٹورنٹ مالکان کے لیے بے مثال مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نیاترپردیش کے بہتر مقامی، قومی اور بین الاقوامی کنکٹی ویٹی کے بارے میں بھی روشنی ڈالی اور وارانسی کے راستے حال ہی میں شروع کی گئی دنیا کی سب سے طویل کروز سروس کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 2025 میں کمبھ میلہ بھی منعقد ہونے جا رہا ہے، جس کو ریاست کی معیشت کے لیے بہت اہم بنا دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہاں سیاحت اور مہمان نوازی کے شعبے میں بڑی تعداد میں ملازمتیں پیدا ہونے والی ہیں۔

برقی نقل و حرکت اور سبز توانائی پر ہندوستان کی توجہ پر روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم نے اس طرح کی ٹیکنالوجی اور مینوفیکچرنگ میں ہندوستان کو ایک عالمی مرکز بنانے پر حکومت کی توجہ پر روشنی ڈالی۔وزیر اعظم نیکہا کہ’’ہماری کوشش ہے کہ ملک کا ہر گھر اور ہر کنبہ شمسی توانائی سے بجلی پیدا کرنے والا بن جائے۔‘‘وزیراعظم مودی نیپی ایم سوریہ گھر یا مفت بجلی اسکیم کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جہاں 300 یونٹ بجلی مفت دستیاب ہوگی اور شہری بھی حکومت کو فاضل بجلی فروخت کرسکیں گے۔جناب مودی نے بتایا کہ اس اسکیم کے تحت جو فی الحال ایک کروڑ خاندانوں کے لیے دستیاب ہے، 30,000 روپے سے لے کر تقریباً 80,000 روپے ہر خاندان کے بینک اکاؤنٹ میں براہ راست جمع کیے جائیں گے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ہر ماہ 100یونٹ بجلی پیدا کرنے والوں کو 30 ہزار روپے کی امداد دی جائے گی،جبکہ 300 یونٹ یا اس سے زیادہ بجلی پیدا کرنے والوں کو 80 ہزار روپے کے قریب امداد ملے گی۔

وزیر اعظم مودی نے الیکٹرک گاڑیوں کے سیکٹر کی طرف حکومت کے دباؤ کو بھی اْجاگر کیا اور مینوفیکچرنگ پارٹنرز کے لیے پی ایل آئی اسکیم کے ساتھ ساتھ الیکٹرک گاڑیوں کی خریداری پر ٹیکس میں چھوٹ کا بھی ذکر کیا۔’’اس کے نتیجے میں گزشتہ 10 سالوں میں تقریباً 34.5 لاکھ الیکٹرک گاڑیاں فروخت ہوئی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا’’ہم برقی بسیں تیز رفتاری سے چلا رہے ہیں۔ چاہے وہ شمسی ہو یا ای وی، اتر پردیش میں دونوں شعبوں میں اس کے بہت زیادہ امکانات ہیں۔

چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن سے نوازے جانے کے حالیہ فیصلے کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ’’اتر پردیش کی مٹی کے سپوت چودھری صاحب کا احترام کرنا ملک کے کروڑوں محنت کش کسانوں کے لیے ایک اعزاز کی بات ہے۔‘‘انہوں نے ریاستی اعزازات کے حوالے سے سابقہ امتیازی سلوک کے بارے میں بھی بات کی۔ انہوں نے چھوٹے کسانوں کو چودھری چرن سنگھ کی طرف سے دیئے گئے تعاون کی تعریف کی اور کہا، ’’ہم چودھری صاحب کی تحریک سے ملک کے کسانوں کو بااختیار بنا رہے ہیں۔‘‘

وزیر اعظم نے زراعت میں نئی راہیں تلاش کرنے میں کسانوں کی مدد کرنے کے حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا’’ہم اپنے ملک کی زراعت کو ایک نئے راستے پر لے جانے کے لیے کسانوں کی مدد اور حوصلہ افزائی کر رہے ہیں۔‘‘ انہوں نے اتر پردیش میں گنگا کے کنارے بڑے پیمانے پر قدرتی کھیتی کے اْبھرنے کا حوالہ دیتے ہوئے قدرتی کھیتی اورموٹے اناج پر توجہ دینے پر زور دیا، جس سے نہ صرف کسانوں کو فائدہ ہوتا ہے، بلکہ ہمارے مقدس دریاؤں کی پاکیزگی کو بھی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔

ڈبہ بند خوراک کا کاروبار کرنے والوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنی کوششوں میں’’زیرو ایفیکٹ، زیرو ڈیفیکٹ‘‘یعنی بالکل بھی اثر نہ ہو اور بالکل بھی نقص نہ ہو، کے منتر کو ترجیح دیں۔ انہوں نے سدھارتھ نگر کے کالا نمک چاول اور چندولی کے کالے چاول جیسی مصنوعات کی کامیابی کی داستانوں کو اجاگر کرتے ہوئے دنیا بھر میں کھانے کی میزوں پر ہندوستانی کھانے کی مصنوعات رکھنے کے مشترکہ مقصد کے لیے کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا، جو اب قابل قدر مقدار میں برآمد کیے جا رہے ہیں۔

سپر فوڈز کے طور پر موٹے اناج کے بڑھتے ہوئے رجحان کو اجاگر کرتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے اس شعبے میں سرمایہ کاری کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ’’موٹے اناج، جیسے سپر فوڈز میں سرمایہ کاری کا یہی مناسب وقت ہے۔‘‘ وزیر اعظم نے کسانوں کے ساتھ شراکت داری قائم کرنے کے لیے تاجروں کی حوصلہ افزائی کی، کاشتکاری کرنے والوں تنظیموں ( ایف پی اوز)اورامداد باہمی کی سوسائٹیوں کے ذریعے چھوٹے پیمانے کے کسانوں کو بااختیار بنانے میں حکومت کی کوششوں پر زور دیا، جو باہمی طور پر فائدہ مند شراکت داری کے مواقع فراہم کرتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی نے سرمایہ کاروں کو بتایا کہ’’کسانوں کو فائدہ اور زراعت آپ کے کاروبار کے لیے بھی اچھی ہے۔‘‘

ہندوستان کی دیہی معیشت اور زراعت پر مبنی معیشت کو چلانے میں اتر پردیش کے اہم کردارکے بارے میں روشنی ڈالتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے سبھی فریقوں سے اس موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کی اپیل کی۔ انہوں نے اتر پردیش کے لوگوں کی صلاحیتوں اور ریاست اور ملک کی ترقی کی بنیاد رکھنے میں ڈبل انجن والی سرکار کی کوششوں پر اعتماد کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اتر پردیش کی گورنر محترمہ آنندی بین پٹیل، اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ جناب یوگی آدتیہ ناتھ، مرکزی وزیر دفاع جناب راجناتھ سنگھ اور اتر پردیش حکومت کے وزرائ بھی موجود تھے۔ پروگرام میں تقریباً 5000 شرکائ نے شرکت کی، جن میں قابل ذکر صنعت کار، اعلیٰ عالمی اور ہندوستانی کمپنیوں کے نمائندے، سفرائ اور ہائی کمشنر ز کے علاوہ دیگر معزز مہمان بھی شامل تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا