معروف سماجی کارکن گوری شنکر نے ڈی پی اے پی میں شمولیت اختیار کی

0
0

جامع ترقی کے لیے تمام کمیونٹیز کو متحد کرناہمارا مقصد: آزاد
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ بنی حلقہ سے معروف سماجی کارکن گوری شنکر نے باضابطہ طور پر ڈیموکریٹک پروگریسو آزادپارٹی(ڈی پی اے پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔ وہیں ڈی پی اے پی میں شامل ہونے کا خیرمقدم چیئرمین ڈی پی اے پی غلام نبی آزاد کی موجودگی میں ایک اہم تقریب میں ہوا۔وہیں آزاد نے ذات یا مذہب سے قطع نظر افراد کو مفت طبی امداد فراہم کرنے میں شنکر کی بے لوث کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے کہاکہ انسانیت کی خدمت کے لیے یہ لگن ڈی پی اے پی کی اقدار کو مجسم کرتی ہے، جس سے گوری شنکر پارٹی میں ایک انمول اضافہ ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ گوری شنکر کا ڈی پی اے پی میں شامل ہونے کا فیصلہ جموں خطے میں پارٹی کی ترقی اور موجودگی میں ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے۔وہیں بنی حلقے میں گوری شنکر کے نمایاں اثر و رسوخ کو تسلیم کرتے ہوئے، آزاد نے گوری کی شمولیت سے ڈی پی اے پی کے انتخابی امکانات پر اعتماد کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ عوام کا زبردست ردعمل پارٹی کے شفاف اور جوابدہ طرز حکمرانی کے عزم پر ان کے اعتماد کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ علاقے میں پارٹی کے قدموں کو مزید مضبوط کرتے ہوئے ایمانداری اور جانفشانی سے عوام کی خدمت جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر جنرل سکریٹری آر ایس چِب، صوبائی صدر جگل کشور شرما، سینئر ڈی پی اے پی لیڈر ڈاکٹر طارق آزاد، جنرل سکریٹری انیتا ٹھاکر، جنرل سکریٹری ونود مشرا، ترجمان اعلیٰ سلمان نظامی، نائب صدر اشوک شرمااور دیگر بھی موجود تھے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا