’وزیر اعظم مودی اسپن ماسٹر ہیں ‘

0
0

جانتے ہیں کہ ’’مہیلا شکتی‘‘ کا نام لے کر معاملے کو کیسے گھمایا جاتا ہے: ونیش پھوگاٹ
یواین آئی

چنڈی گڑھ؍؍وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے درمیان ’’شکتی ‘‘پر جاری بحث میں خاتون پہلوان ونیش پھوگاٹ نے الزام لگایا کہ وزیر اعظم اسپن ماسٹر ہیں اور اپنے حریف کے بیان کا جواب دینے کے لئے ” مہیلاشکتی” کا نام استعمال کرکے بات کو گھمانا جانتے ہیں۔محترمہ پھوگاٹ نے ٹویٹر پر لکھا، "وزیراعظم ایک اسپن ماسٹر ہیں، وہ اپنے حریفوں کی تقریروں کا مقابلہ کرنے کے لیے "مہیلا شکتی ” کو استعمال کرتے ہوئے گفتگو کو گھمانا جانتے ہیں۔
انہوں نے وزیر اعظم کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا، ’’مسٹرنریندر مودی جی، ہمیں بھی خواتین کی طاقت کی اصل حقیقت سے آگاہ کریں۔ خواتین پہلوانوں کا استحصال کرنے والے برج بھوشن نے ایک بار پھر ریسلنگ پر قبضہ کر لیا ہے۔ امید ہے کہ آپ خواتین کو صرف ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کریں گے۔ بلکہ ملک کے کھیلوں کے اداروں سے ایسے ظالموں کو نکال باہر کرنے کے لیے بھی کچھ کریں گے۔‘‘
ساتھ ہی ساکشی ملک نے ایکس پر کہا، تاریخ گواہ ہے کہ اس ملک میں طاقتور لوگوں نے صدیوں سے خواتین کی عزت و وقار کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے۔ آج 21ویں صدی میں ہم نے ہمت کا مظاہرہ کیا، متحد ہو کر ناانصافی کے خلاف آواز اٹھائی اور پورے دل سے لڑائی لڑی تاکہ برے لوگوں کو انڈین ریسلنگ ایسوسی ایشن سے نکالا جا سکے۔حکومت کی جانب سے ریسلنگ ایسوسی ایشن کو معطل کیے جانے کے بعد برج بھوشن اور سنجے سنگھ یہ بیانات دیتے رہے کہ یہ معطلی صرف دکھاوا ہے، ہمیں کچھ دنوں کے بعد بحال کر دیا جائے گا اور ریسلنگ ایسوسی ایشن پر ہمیشہ کے لیے ہمارا کنٹرول رہے گا۔ یہ بات سچ ثابت ہوئی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا