وزیراعظم سے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راو کی ملاقات

0
0

یواین آئی
نئی دہلیوزیراعظم نریندر مودی سے تلنگانہ کے وزیرانفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راماراو نے دہلی میں ملاقات کی۔اس ملاقات میں آندھراپردیش تنظیم نو قانو ن میں کئے گئے وعدوں بشمول دیگر امور پر مسٹر راو نے وزیراعظم کو توجہ دلائی۔انہوں نے انفارمیشن ٹکنالوجی انفارمیشن ریجن(آئی ٹی آئی آر)کے تلنگانہ میں قیام میں تیزی پیداکرنے کی وزیراعظم سے خواہش کی ۔آئی ٹی آئی آر کے مرکز کے قیام میں تعاون کرنے میں اس میں مزید تیزی پیداہوسکتی ہے ۔اس ملاقات کے دوران مسٹر راو نے مرکزی حکومت کی جانب سے ریاست سے کئے گئے وعدوں سمیت دس تجاویز بھی وزیراعظم کو پیش کی ۔انہوں نے کہاکہ بیارم اسٹیل پلانٹ کے سلسلہ میں وزیراعظم نے ان سے تفصیلات مانگی جس پران کو اس مسئلہ پر رپورٹ پیش کی گئی۔انہوں نے کہا کہ اے پی تنظیم نو قانو ن میں کئے گئے وعدہ کے مطابق ریاست میں بیارم اسٹیل پلانٹ کے قیام کی خواہش وزیراعظم مودی سے وزیراعلی تلنگانہ نے کی تھی۔انہوں نے واضح کیا کہ بیارم اسٹیل پلانٹ کے قیام پر 15000قبائلی نوجوانوں کو روزگارحاصل ہوسکے گا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا