نکسلیوں کے ساتھ تصادم میں چھ جوان شہید

0
0

یواین آئی
لاتیہارجھارکھنڈ کے ضلع لاتیہارکے چپادوھر تھانہ علاقہ کے بدھ پہاڑ علاقے میں نکسلیوں کی طرف سے بچھائے گئے بارودی سرنگ کے دھماکے میں جھارکھنڈ جگوار کے چھ جوان شہید ہو گئے ۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس(پلامو علاقہ) وپل شکلا نے آج بتایا کہ اطلاع ملی تھی کہ لاتیہار اور گڑھوا ضلع کے سرحدی علاقے چھنجو میں کثیرتعداد میں نکسلیوں کو دیکھا گیا ہے ۔ اس اطلاع پر فوری کارروائی کے مقصدسے کل دیر شام پولیس اور سیکورٹی فورسز نے اس علاقے میں مہم شروع کی۔انہوں نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز سے گھرنے کے بعد نکسلیوں نے گولے بار¸ شروع کر دی اور گھنے جنگل میں بھاگنے کی کوشش کرنے لگے ۔ پولیس کے پیچھا کرنے پر نکسلیوں نے بچھائے گئے بارودی سرنگ میں دھماکہ کر دیا، جس میں چھ جوان شہید ہو گئے ۔وہیں پولیس ذرائع نے بتایا کہ اس مہم میں چار دیگر جوان زخمی ہو گئے ہیں، جنہیں بہتر علاج کے لئے ڈالٹن گنج صدر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا