وحشیوں کو ان کے گناہ کی سزا ملی :شیوراج

0
0

یواین آئی

بھوپال؍؍تلنگانہ میں ایک لڑکی کی آبروریزی اور قتل معاملے کے سبھی چاروں ملزمان کو آج پولیس تصادم میں ہلاک کرنے کے واقعہ پر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ ‘جو جس کین توتس پھل چاکھو’۔ مسٹر چوہان نے اپنے ٹویٹس میں کہا کہ حیدرآباد میں کو وحشیوں کو ان کے گناہ کی سزا ملی ۔ پورے ملک کو بڑا سکون ملا ۔ وحشیوں کے ساتھ یہی سلوک ہونا چاہئے ۔ مسٹر چوہان نے اپنا ایک ویڈیو بھی شیئر ہے ، جس میں انہوں نے کہا کہ اس تصادم کے بعد پورے ملک نے چین کی سانس لی ہے ۔ وحشیوں نے بے دردی سے بیٹی کو زندہ جلا کر مار ڈالا تھا ۔انہوں نے کہا کہ تصادم پر سوال اٹھانے والوں کو بیٹی کے ساتھ پیش آئے واقعہ کے بارے میں پہلے سوچنا چاہئے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا