کیلفورنیا// واٹس ایپ نے اپنے صارفین کی پرزور فرمائش پر دو انتہائی اہم فیچرز لانچ کردیئے ہیں جن کے ذریعے ا?پ دو سے زائد افراد ویڈیو اور آڈیو گروپ کال کرسکیں گے۔اب اس وقت بھی یہ فیچر استعمال کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ بی ٹا ٹیسٹ کے لیے ایک نیا واٹس ایپ ورڑن 2.18.189 پیش کیا گیا ہے جبکہ وائس کال کا نیا ورڑن v2.18.192 ہے۔ اس کا اصل ورڑن بعد میں آئے گا اور ابھی ٹیسٹ کے لیے بی ٹا ورڑن گوگل پلے اسٹور پر ریلیز کیا گیا ہے۔ جبکہ ونڈوز فون کے لیے چند دنوں میں نیا ورڑن پیش کیا جائے گا۔اس وقت بی ٹا ورڑن سے ایک وقت میں چار صارفین گروپ ویڈیو اور آڈیو کال کرسکتے ہیں۔ کال شروع کرنے والا شخص مزید تین دوستوں کو شامل کرسکتا ہے۔واٹس ایپ گروپ کال آزمانے سے پہلے اس کا ورڑن اپ ڈیٹ کیجئے۔ اس کے بعد کال ملایئے اور اوپر کی جانب سیدھے ہاتھ پر Add participant آئکن پر کلک کیجئے اور ایک دوست کو کال میں لایئے جبکہ تیسرا اور چوتھا دوست اسی طرح ایڈ کیجئے۔ اب نہ صرف آپ تمام دوستوں کے اکاو¿نٹ کی تصاویر دیکھ سکیں گے بلکہ ان سے بات بھی کرسکتے ہیں۔ جلد ہی اس فیچر کے لیے اسٹیکر کا اضافہ بھی کیا جائے گا۔