باکس آفس پر کمائی کے معاملہ میں ریس میں اول رہنے والے سلمان خان کا ایک ویڈیو انٹر نیٹ پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں سلمان خان ایک گھوڑے کے ساتھ ریس لگاتے نظر آرہے ہیں۔ آپ دیکھیں گے کہ گھوڑا اور سلمان ایک ساتھ دوڑنا شروع کرتے ہیں۔ سیدھے دوڑتے دوڑتے گھوڑا دوسری ڈائریکشن سے نکل جاتا ہے اور سلمان سیدھے آگے بڑھ کر فنیش لائن تک پہنچتے ہیں۔ لیکن سلمان کے فینس کے لئے تو جہاں بھائی رکے وہیں ریس ختم۔اب ان کی فلم ریس تھری کو ہی لے لیجئے۔ فلم آنے کے بعد سے اسے جم کر ٹرول کیا جا رہا تھا۔ ایک ایک مکالمہ پر میمس بنائے گئے تھے۔ کہا جا رہا تھا کہ فلم کچھ خاص نہیں کر پائے گی۔ لیکن جب فلم ریلیز ہوئی تو سلمان کے فینس نے ثابت کر دیا کہ ’ ایک بار جو کمٹمینٹ کر دی اس کے بعد وہ کسی کی نہیں سنتے۔‘ 15 جون کو ریلیز ہوئی ریس تھری کی اب تک کی باکس آفس کمائی 142.01 کروڑ روپیے کی ہوئی ہے۔