والد ِ محترم جب بسترِ مرگ پر تھے

0
0

ریحانہ بیگم ریحانہ ؔ ، بیدر۔ کرناٹک

گرم موسم کی لہر جاری تھی
غم زدہ زندگی ہماری تھی

شام ہوتے ہی شمع تھی روشن
صبح ہوتے ہی اشک باری تھی

کتنا غمگین، موسمِ دل تھا
کتنی پرسوز آہ و زاری تھی

زندگی آپ کی سلامت ہو
بس یہی آرزو ہماری تھی

دردسہہ کر بھی اُف نہ کہتے تھے
آپ میں کتنی بردبار ی تھی

 

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا