وارڈ نمبر 71مجین میں دوبارہ سے آبادہوئے

0
0

کنبوں کے لئے بنیادی سہولیات یقینی بنائی جائیں:ابہے بکایہ
لازوال ڈیسک
جموں؍؍اپنی پارٹی یوتھ ونگ ریاستی جنرل سیکریٹری اور ترجمان ابہے بکایہ نے مطالبہ کیا ہے کہ اْن کنبہ جات جنہیں ضلع جموں کے وار ڈ نمبر71محلہ مجین سدھڑا میں آباد کیاگیا ہے، کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق مذکورہ علاقہ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں مقامی لوگوں کے علاوہ اپنی پارٹی لیڈران جن میں ابہے بکایہ کے علاوہ اپنی ٹریڈ یونین صوبائی صدر جموں راج شرما، ضلع صدر اپنی ٹریڈ یونین انیرودھ وسیست وغیرہ نے شرکت کی۔میٹنگ میں بتایاکہ رقبہ سرکار اور دیگر وارڈوں سے جن لوگوں کونکالاگیاتھا، کو وارڈ نمبر71میں دو دو مرلے پلاٹ دیکر آباد کیاگیا لیکن وہاں پر بنیادی سہولیات کی حالت خستہ ہے۔ انتظامیہ نے اِن کنبہ جات کو یکسر نظر انداز کر دیا ہے۔ رہائشی کالونی میں مناسب سڑک، گلی، راستے، نالیوں، بجلی اور پینے کے صاف پانی کا انتظام نہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیاکہ لوگوں کو بنیادی خدمات مہیا کی جانی چاہئے۔اپنی ٹریڈ یونین صوبائی صدر جموں راج شرما نے کہاکہ سمارٹ میٹروں کی تنصیب کے بعد بجلی بلوں میں بہت زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ فیصلہ واپس لیاجائے کیونکہ سماج کے تمام طبقہ جات اِس کے خلاف ہیں۔اس دوران ضلع صدر اپنی ٹریڈ یونین انیرودھ وسیست نے بھی سدھڑا کے مکینوں کو درپیش مشکلات ومسائل کو اْجاگر کیا۔ انہوں نے مناسب ترقی، صفائی ستھرائی اور فضلہ کو جمع کرنے کا انتظام نہ ہونے پر جموں میونسپل کارپوریشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا