اودھم میں اپنی ٹریڈ نین کا اجلاس، درجنوں افراد پارٹی میں شامل

0
0

جموں وکشمیر کے اندر ڈیلی ویجرملازمین کو مستقل کیاجائے:اعجاز کاظمی
لازوال ڈیسک
اودھم پور؍؍اپنی ٹریڈ یونین جموں وکشمیر صدر اعجاز کاظمی نے مطالبہ کیا ہے کہ دو دہائیوں کے زائد عرصہ سے مختلف سرکاری محکمہ جات میں بطور یومیہ اْجرت کام کر رہے ملازمین کو مستقل کیاجائے۔اودھم پور میں منعقدہ جوائننگ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے کاظمی نے کہاکہ یہ باعث ِ تشویش ہے کہ یومیہ اْجرت ملازمین جنہوں نے مشکل وقت میں محکموں کے اندر اپنی خدمات انجام دیں اور ملازمین کے لئے حکومتی مراعات سے مستفیدہوئے بغیر سبکدوش ہوگئے۔ پروگرام کا اہتمام ضلع صدر اپنی ٹریڈ یونین وجے شرما نے کیاتھا۔انہوں نے کہا’’کچھ بیروکریٹس کی ایما پر حکومت نے آئینی حقوق کی خلاف ورزی کی جونہیں چاہتے تھے کہ ڈیلی ویجروں کو مستقل کیاجائے۔ مختلف محکموں میں 62ہزار سے زائد ڈیلی ویجرز کام کر رہے ہیں جنہوں نے کویڈ19کے دوران نظام کو چلایا، مگر اْن کا کوئی پرسان حال نہیں۔انہوں نے ٹرانسپورٹروں، تاجروں اور جموں وکشمیر کے بے روزگار نوجوانوں کے مسائل کا بھی تذکرہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ ’ا ±دھم پور قصبہ اور اِس کے دیہات میں ترقی کے دعوے جھوٹے ہیں کیونکہ زمینی حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جہاں تک روزگار کا تعلق ہے، پڑھے لکھے نوجوان اپنی روزی روٹی کمانے کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے تاجروں کے مسائل کو اْجاگر کرتے ہوئے حکومت سے متعلقہ لوگوں کے تحفظات کو دور کرنے کا کہا۔انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ بڑھاپے کی پنشن کی رسموں میں نرمی کی جائے تاکہ رہ جانے والے بڑھاپے کے پنشنرز کو اسکیم کا فائدہ دیا جاسکے۔انہوں نے مزید کہا’’ان بوڑھے پنشنرز کو اس عمر میں قطار میں کھڑا ہونا پڑتا ہے جب انہیں آرام کرنا ہوتا ہے۔ ان میں سے کئی کو متعدد سنگین بیماریاں ہیں۔ لہٰذا حکام کے اٹل رویہ کو تبدیل کرنا چاہئے اور جموں و کشمیر میں بزرگ پنشنرز کے حق میں نظام کو آسان بنانا چاہئے‘‘۔اس موقع پر ست پال چلوترہ اور وجے پور نے بھی اودھم پور کے متعدد مسائل پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ ضلع صدر یوتھ ونگ اجیت شرما بھی موجود تھے۔ موصولہ پریس ریلیز کے مطابق اس دوران راگہو شرما ، ابھشیک آنتھل، انیل شرما، روہت راجپوت، کشور سنگھ، سورب سنگھ، جگدیش کمار، اکثر علی، پون شرما، روی کمار، فیاض علی وغیرہ نے اپنی ٹریڈ یونین میں شمولیت اختیار کی۔اعجاز کاظمی نے اِ ن کا خیر مقدم کرتے ہوئے اْمیدظاہر کی کہ اْن کی شمولیت سے پارٹی کو زمینی سطح پر مضبوطی ملے گی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا