وارانسی سے مودی جیتے، لیکن جیت کا مارجن کافی کم ہوا

0
0

یواین آئی

وارانسی؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے اترپردیش کی وارانسی سیٹ سے لگاتار تیسری بار جیت درج کرتے ہوئے اپنے حریف کانگریس امیدوار اجئے رائے کو تقریبا ڈیڑھ لاکھ ووٹؤں سے شکست دے کر جیت حاصل کی لیکن اس بار ان کی جیت کا مارجن کافی کم ہوگیا۔الیکشن کمیشن سے موصول اعدادو شمار کے مطابق مودی نے 6 لاکھ 12 ہزار 970 ووٹ حاصل کر کے اپنے حریف اجئے رائے کو ایک لاکھ 52ہزار 513ووٹوں سے شکست دیا۔ رائے کو 4 لاکھ 60 ہزار 457 ووٹ ملے۔ بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) کے اطہر جمال لاری کو 33 ہزار 766 ووٹوں کے ساتھ تیسرے مقام رہے۔
مودی نے وارانسی سیٹ پر سال 2019 کے الیکشن میں 6 لاکھ 74 ہزار 664 ووٹ حاصل کر کے کانگریس امیدوار اجئے رائے کو 4 لاکھ 97 ہزار ووٹوں سے ہرایا تھا۔بی جے پی کو اس بار بھی وارانسی سے بڑی جیت کی امید تھی لیکن کانگریس امیدوار نے اچھا مظاہرہ کرتے ہوئے پارٹی کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ وارانسی کی سیٹ کو بے حد اہم مانا جاتا ہے۔ اور اس کا اثر آس پاس کے پارلیمانی حلقوں پر بھی پڑتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا