سرینگر /جے کے این ایس // وادی کشمیر میں آنے والے 48گھنٹوں کے دوران برانڈ بینڈ خدمات بحال کرنے کا قوی امکان ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ پہلے مرحلے پر حساس اداروں ، سرکاری دفاتروں کیلئے برانڈ بینڈ سروس کو بحال کیا جائے پھر اُس کے بعد اخبارات کیلئے انٹرنیٹ سروس کو بحال کرنے کا امکان ہے۔ جے کے این ایس کے مطابق وادی کشمیر میں آنے والے 48گھنٹوں کے دوران موبائیل فون سروس بحال کرنے کا قوی امکان ہے۔ انڈیا ٹوڈے نے وزارت داخلہ کے ایک سینئر آفیسر کا حوالہ دیتے ہوئے کہاکہ جمعہ یا سنیچر کے روز وادی کشمیر میں برانڈ بینڈ سہولیات بحال ہوگی اور اس سلسلے میں تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ مرحلہ وار طریقے سے انٹرنیٹ سہولیات کو بحال کیا جائے گا۔ مذکورہ آفیسر کے مطابق پہلے مرحلے پر حساس اداروں کیلئے برانڈ بینڈ سہولیات کو بحال کیا جائے پھر اُس کے بعدہی اخبارات کیلئے برانڈ بینڈ سہولیات کو بحال کرنے کا امکان ہے۔ انہوںنے کہاکہ سرکاری دفاتروں کیلئے موبائیل سروس کو بحال کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پچھلے تین ماہ سے وادی کشمیر میں انٹرنیٹ سہولیات منقطع ہے جس کی وجہ سے تاجروں ، طلاب اور اخباری نمائندوں کو سخت مشکلا ت کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔