نیوزی لینڈ کے بالروں کی شاندار گیندبازی ،آسٹریلیاکے نو وکٹ پر 279رنز

0
126

ویلنگٹن، // کیمرون گرین کی 103 رن کی ناقابل شکست سنچری کی مدد سے آسٹریلیا نے جمعرات کو پہلے ٹسٹ میچ میں ابتدائی جھٹکوں سے نجات حاصل کی اور پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک نو وکٹ پر 279 رن بنائے۔
آج یہاں نیوزی لینڈ کے کپتان ٹم ساوی نے ٹاس جیت کر پہلے بالنگ کا فیصلہ کیا۔ بیٹنگ کے لیے آنے والی آسٹریلیا نے ایک موقع پر 89 رنز پر چار وکٹیں گنوا دی تھیں۔ آسٹریلوی اوپنر اسٹیو اسمتھ نے 31 رنز بنائے۔ وہ بلنڈن کی گیند پر ہنری کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہوئے۔ اس کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے مارنس لبو شائن ایک رن پر اسکاٹ کگیلن کے ہاتھوں مچل کے ہاتھوں کیچ آوٹ ہو کر پویلین لوٹے۔ عثمان خواجہ 33 رنز بنا کر ہنری کی گیند پر بولڈ ہوئے۔ ٹریوس ہیڈ ایک رن بنانے کے بعد آوٹ ہوئے، مچل مارش 40، ایلکس کیری 10 ، مچل اسٹارک نو، پیٹ کمنز 16 رنز اور نیتھن لیون پانچ رنز بنانے کے بعد آوٹ ہوئے۔
نیوزی لینڈ کے گیند بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹسٹ میچ کے پہلے دن آسٹریلیا کی نو وکٹیں گرا دیں۔ کینگرو بلے بازوں کو ان کی جارحانہ بالنگ کے سامنے کوئی کامیابی نہیں ملی اور وہ ایک ایک کر کے ‘تو چل میں آیا’ کی طرز پر پویلین لوٹ گئے۔ آسٹریلیا کے کیمرون گرین نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 155 گیندوں پر 16 چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 103 رنز بنائے۔ یہ ان کے ٹسٹ کریئر کی دوسری اور نیوزی لینڈ کے خلاف پہلی سنچری ہے۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے میٹ ہنری نے 20 اوورز میں 43 رنز دے کر چار وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے اسٹیو اسمتھ، عثمان خواجہ، مارش اور نیتھن لیون کو آوٹ کیا۔ ان کے علاوہ ولیم اورورک اور اسکاٹ کگلیکن نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔ راچن روندر نے ایک بلے باز کو آوٹ کیا۔ آج کا کھیل ختم ہونے تک آسٹریلیا نے 85 اوورز میں نو وکٹوں پر 279 رنز بنا لیے تھے اور گرین 103 ناٹ آوٹ اور ہیزل ووڈ صفر پر کریز پر موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا