ےواین این
ویلنگٹن // نیوزی لینڈ اور بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ8 مارچ سے ویلنگٹن میں شروع ہو گا۔ میزبان ٹیم کو سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، نیوزی لینڈ نے بنگال ٹائیگرز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد اننگز اور 52 رنز سے شکست دی تھی۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں شاندار فتح کے بعد میزبان کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور وہ دوسرا ٹیسٹ جیت کر سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرنے کیلئے پر عزم ہیں تاہم دوسری جانب بنگلہ دیشی ٹیم بھی دوسرے ٹیسٹ میچ میں کیویز کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے اور بنگال ٹائیگرز کے کھلاڑی میچ میں کامیابی حاصل کر کے سیریز میں حساب برابر کرنے کیلئے پر جوش دکھائی دے رہے ہیں اسلئے دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 16 سے 20 مارچ تک کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائےگا۔