نیشنل یوتھ ڈے منانے کیلئے جی سی او ی میں ہفتہ بھر کی سرگرمیاں منعقد

0
0

80 کے قریب طلباء نے تقریبات میں جوش و خروش کے ساتھ لیاحصہ
لازوال ڈیسک
جموں// ریڈ ربن کلب نے آئی آئی سی اور این ایس ایس گورنمنٹ کالج آف ایجوکیشن ،جی سی او ای کے ساتھ مل کر 12 جنوری سے 19 جنوری 2024 تک قومی یوتھ ڈے 2024 کے موقع پر ایک ہفتہ کی سرگرمی کا انعقاد کیا جس کا عنوان تھا "یہ سب دماغ میں ہے”۔ڈاکٹر ایس پی سرسوت کی سرپرستی میں کالج کے 80 کے قریب طلباء نے تمام تقریبات میں بڑے جوش و خروش کے ساتھ حصہ لیا۔ کنوینر ریڈ ربن کلب اور آئی آئی سی، پروفیسر سنندا رانی نے اس دن کی مناسبت پر زور دیا۔انہوں نے ایچ آئی وی سے متعلق مختلف خرافات اور حقائق پر طالب علم کے شکوک و شبہات کو واضح کیا۔ مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں بیداری ریلی، عزت مآب وزیر اعظم نریندر مودی جی کی تقریر کا لائیو ٹیلی کاسٹ، نعرہ تحریر، رنگولی، ایچ آئی وی ،مایڈز پر پوسٹر بنانا اور سمپوزیم شامل تھے۔تقاریب کا فیصلہ کالج کے آفیشل پرنسپل پروفیسر ستیش شرما اور سینئر فیکلٹی ممبران پروفیسر سیما کوتوال، ڈاکٹر راجندر کور اور ڈاکٹر انورادھا چوہدری، ڈاکٹر ڈیوڈر کور اور پروفیسر روپا کماری نے کیا۔ کنوینر پروفیسر سنندا ٓرانی ریڈ ربن کلب کے ساتھ ڈاکٹر شبھرا جموال، پروفیسر سریتا ڈوگرا این ایس ایس پی او، پروفیسر کرن تھاپا اور ڈاکٹر سونم گنڈوترا نے شرکت کی۔


FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا