ایس ایس پی نے قابل ستائش کام کیلئے جوانوں کی ستائش کی
لازوال ڈیسک
جموں// اسٹیٹ ڈیزاسٹر ریسپانس فورس جموں نے آج یہاں بی این میں اپنا 12واں سالانہ یوم تاسیس منایا۔ وہیںزاہد نسیم منہاس، ایس ایس پی، کمانڈنٹ جموں نے بٹالین کا معائنہ کیا۔ کوارٹر گارڈ اور سلامی لی۔اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے افسر نے 12ویں ایس ڈی آر ایف کے یوم تاسیس کے موقع پر تمام افسروں، بن کے جوانوں کو مبارکباد دی۔وہیںکمانڈنٹ نے کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ جموں نے سال 2023 کے دوران خاص طور پر دریائے اْجھ، کٹھوعہ میں سیلاب کے دوران پھنسے 98 افراد کو ایک ہی دن اور کھلانی کے قریب دریائے چناب سے ایک خاتون کو بچانے کا شاندار کام کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایس ڈی آر ایف کی ٹیموں کے ذریعہ رنبیریشور مندر کا ایک حصہ شدید بارش کی وجہ سے منہدم ہونے کے بعد تلاش اور بچاؤ آپریشن شروع کیا گیا۔ ایس ڈی آر ایف ٹیموں کی بروقت کارروائی سے مندر کی املاک کو بچایا گیا۔اس کے علاوہ جموں صوبے میں سڑک حادثات کے دوران مختلف ریسکیو آپریشن بھی کیے گئے۔ افسر نے مختلف ریسکیو آپریشنز اور جوانوں کی طرف سے وقتاً فوقتاً انجام دیے گئے دیگر متعلقہ فرائض کے دوران دکھائی جانے والی لگن اور پیشہ ورانہ مہارت کے لیے ایس ڈی آر ایف اہلکاروں کی بھی تعریف کی۔