نیشنل کانفرنس کے سینئر کارکنان نے 13 جولائی 1931کے شہدا کو خراج عقیدت کیا پیش 

0
0
جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم تاریخی دن ہے جو کبھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا۔ حاجی محمد منور خواجہ
  جاوید میر
نیشنل کانفرنس کے سینئرکارکنوں نے کرالہ گنڈ قاضی آباد میں 13 جولائی کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سےایک  میٹنگ کا انعقاد عمل میں لائی  ہے جس دوران 13 جولائی  کےشہداء کو یادکرتے ہوئے کہاکہ ان لوگوں  نے اپنے حقوق کے لئے اپنی جانیں نچھاور کیں ہیں۔میٹنگ کی صدارت بلاک صدر قاضی آباد ماسٹر عبدالاحد وانی نے کی ہے۔خبر نگار کے مطابق جمعرات کے روز کرالہ گنڈ قاضی آباد میں منعقدہ پارٹی کے سینئر عہدیداروں کے اجلاس میں 13 جولائی 1931 کے شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ایل سی ڈی آئی چیئرمین حاجی محمد منور خواجہ نے13 جولائی کے شہداء کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک اہم تاریخی دن ہے جو کبھی نظروں سے اوجھل نہیں ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اس دن کے اثرات وقت کے ساتھ ساتھ گہرے ہوتے گئے اور اس کے نتیجے میں ریاست جاگیردارانہ سے جمہوریت میں تبدیل ہو گئ ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ13 جولائی 1931 کو اپنی جان دینے والے بہادروں کا تعلق دانشمندی اور بصیرت کی نسل سے تھا۔ انہوں نے اندھیرے اور مایوسی میں دیکھا ہے۔یہ آنے والی نسلوں کے لئے ایک نظریہ کے طور پر ہے۔ انہوں نے غلامی، امتیازی سلوک اور جبر سے آزاد معاشرے کا تصور دیا ہے۔حاجی محمد منور خواجہ نے کہاکہ ہر سال ہم 13 جولائی 1931 کے شہداء کی عظیم قربانی کو یاد کرتے ہیں اور انہیں یاد کرنے کے پیچھے خیال محض ماضی کو یاد کرنے اور یادگار بنانے کا عمل نہیں ہے۔  اس دن ہمیں اپنے ان قابل احترام شہداء کے نظریات سے وابستگی کا اعادہ کرنا چاہئے جن کے خون کا ہر قطرہ ہمارے لئے مقدس ہے۔ انہوں نے کہاکہ شیر کشمیر شیخ محمد عبداللہ نے بھی اپنی زندگی اور مشن کو شہداء کی عظیم قربانی سے جوش و خروش سے ہمکنار کر دیا ہے جو جہالت سے متحرک ہونے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ میں اس دن ان تمام شہداء کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے اس دن آنے والی نسلوں کے لئے آزادی کی نئی صبح کو یقینی بنانے کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ  1931 کے شہداء ہمارے لئے اور آنے والی نسلوں کے لئے مشعل راہ رہیں گے۔ان کے خون کا ایک ایک قطرہ ہمارے لئے مقدس ہے۔ اجلاس کی صدارت محمد منور خواجہ، نذیر احمد خان بلاک سکریٹری ہندوارہ، شوکت احمد ڈار بری پورہ، محمد اشرف شاہ چوگل ،محمد شفیع وانی چوگل ،غلام رسول شامل رہےجبکہ اس تقریب میں  عبدالرشید بٹ، ریاض احمد ملک ماور، عبدالقیوم گیلانی اور غلام حسن ڈار کے ساتھ  کارکنان کی بڑی تعداد میں نوجوانوں نے شرکت کی ہے۔
FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا