نیشنل کانفرنس کا فردوس ٹاک پر پلٹ و ار

0
0

مڑواہ کے لوگوں کے ساتھ سیاست بند کی جائے :نیشنل کانفرنس

عمران شاہ
کشتواڑ//بر سرپروجیکٹ کے سلسلہ میں فردوس ٹاک نے حال ہی میں ایک پریس کانفرنس دی تھی جس کو نیشنل کانفرنس نے سیاست قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم ایل اے سجاد احمد کچلو جب اسمبلی میں چلا رہے تھے کہ مڑواہ میں تعمیر ہونے والے ڈیم سے مڑواہ کی خوبصورتی ختم ہوجائے گی اور یہ کے متعد گاوں تبا ہوسکتے ہیں مگر اس وقت پی ڈی پی ایم ایل سی خاموشی اختیار کربیٹھے اور سیاسی ڑوٹیاں سیکنے کے لئے پریس کانفرنس کرکے مڑواہ کے لوگوں کو بیوقوف بنانے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی مڑواہ کے لوگوں کو پہلے بھی حقیر سیاست سے دھوکہ دے چکی ہے، مگر اب مڑواہ کی عوام دھوکے میں نہیں رہے گی ،کیوں کہ وہ پی ڈی پی کے حقیر سیاست سے واقف ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حکومت نے ہر وقت جھوٹے وعدوں کے علاوہ کچھ نہیں دیا۔ انہوں نے الزام لگاتے ہوے کہا کہ فردوس ٹاک ایم ایل سی پی ڈی پی زبانی جمہ خرچ میں ماہر ہے۔ جب اسمبلی سیشن چل رہا تھا تب یہ لوگ کہاں تھے اب مگرمچھ کے آنسوں بہانے میں ماہر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل کانفرنس واحد جماعت ہے جو عوام کے خاطر ہر وقت آگے رہتی ہے ۔اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر نے صاف ظاہر کرتے ہوے کہا کہ مڑواہ کی عوام کے خاطر وہ پہلے شخص ہیں جنہوں نے مڑواہ کی عوام کے خاطر قربانیاں پیش کی ۔نیشنل کانفرنس نے صاف ظاہر کرتے ہوے کہا کہ نیشنل کانفرنس کے ہر ورکر مڑواہ کی عوام کے ساتھ شانہ بہ شانہ ساتھ ہے اور تب تک جہدوجہد جاری رکھے گے جب تک کہ وہاں کی عوام کو انصاف نہ ملے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا