نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر اور اس کے لوگوں کے مستقبل کو محفوظ بنا سکتی ہے: اجیت بھگت

0
0

کہاحکومت جموں و کشمیر میں نوجوانوں کے مستقبل کو تباہ کرنے پر تلی ہوئی ہے
لازوال ڈیسک
کشتواڑ//موجودہ حکومت جموں و کشمیر کے لوگوں کو بنیادی سہولتیں فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ھے- نیشنل کانفرنس ہی جموں و کشمیر اور اس کے لوگوں کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہے۔یہ بات جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کے سینئر لیڈر چناب ویلی زون اجیت بھگت نے بتائی کہ حکومت دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بری طرح ناکام رہی ہے۔ بھگت نے کہا کہ کسانوں کو بہت تکلیف ہو رہی ہے کیونکہ حکومت نے ان سے کیا گیا ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آمدنی کو دوگنا کرنے کی یقین دہانی اب بھی دور کا خواب ھے، اس کے بجائے حکومت نے آبپاشی پر ٹیکس لگا دیا ہے۔اجیت بھگت نے عوام مخالف پالیسیوں کو اپنانے کے لیے مرکزی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جس نے عام آدمی کی زندگی کو کافی دکھی بنا دیا ھے، انہوں نے حکومت پر الزام لگایا کہ وہ جموں اور کشمیر پبلک سیکٹر کے اداروں میں 80,000 نوجوانوں کو سرکاری نوکریاں فراہم کرنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے۔ انہوں نے ان دعوؤں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ جب حکومت کی تاجر مخالف پالیسیوں کی وجہ سے یہ ادارے بند ہونے کے دہانے پر ہیں تو پبلک سیکٹر کے ادارے روزگار کیسے فراہم کر سکتے ہیں۔ بھگت نے کہا کہ حکومت میڈیا کے ذریعے جھوٹے دعوے کرکے جموں و کشمیر کے لوگوں کو بے وقوف بنا رہی ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا