نیدرلینڈز میں ایم -پوکس کے نئے ویرینٹ کے حوالے سخت چوکسی

0
0

ہیگ، 20 اگست (یو این آئی) نیدرلینڈ کی پبلک ہیلتھ اتھارٹی (آر آئی وی ایم) نے کہا کہ منکی پاکس وائرس کے نئے ویرینٹ کے ممکنہ انفیکشن سے بچنے کے لئے سخت چوکسی برتی جارہی ہے۔

آر آئی وی ایم نے پیر کے روز کہا کہ ، اگر کوئی معاملہ پایا جاتا ہے تو میونسپل ہیلتھ سروس اس کے بعد ذرائع اور رابطوں کا سراغ لگائے گی اور مزید منتقلی کو روکنے کے لیے رہنما خطوط فراہم کرے گی۔ نیدرلینڈ کے پاس ویکسین کا کافی اسٹاک ہے۔

آر آئی وی ایم کے وائرولوجسٹ چنٹل ریسکن نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ ہالینڈ میں ایم-پاکس کے ایک نئے ویرینٹ سامنے آنے میں شاید کچھ وقت کی ہی بات ہے۔ ریوسکین نے کہا کہ لیکن خطرہ کم ہے اور ملک کے مضبوط صحت نظام کی وجہ سے اس بیماری پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا