نگروٹہ اسمبلی حلقہ میں شعبہ تعلیم رونہ زوال اسکولوں کادرجہ نہ بڑھانے سے طلباوطالبات کامستقبل مخدوش:شوکت چوہدری

0
0

لازوال ڈیسک

جموںجموں وکشمیر صاف ستھرا مومنٹ کے صدر جناب شوکت علی چوہدری نے نگروٹہ جموں میں ایک روزہ پبلک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے نگروٹہ تحصیل میں چند گورنمنٹ اسکولوں کا درجہ بڑھانے پر زود دیا ۔انھوں نے ضلع انتظامیہ سے مانگ کی جن میں دھمی ہائی اسکول کا درجہ ہائیر سکینڈری میڈل اسکول دھمونی میدل اسکول چھبا ،مڈل اسکول سمبل کو ہائی اسکول کا درجہ دیا جائے ۔چوہدری شوکت نے اپنے بیان میں کہا کہ ریاست کے تمام اسکولوں میں اردو مضمون آٹھویں جماعت تک لازمی طور پر پڑھایا جائے اس کے علاوہ انھوں نے حکومت سے اپیل کی کہ جماعت گیارھویں اور بارھویں میں جدیدمضامین کو متعارف کرایا جائے جن میں ٹورزم اسٹیڈی انفارمیژن ٹیکنالوجی ،صحافت ،فوڈ سائینس۔انتھروپالوجی،فکشن انگلش،وغیرہ کو ریاست کے تمام اسکولون میں پڑھایا جائے ۔اور ریاست کے تمام اسکولوں کے اساتذہ کو سال میں پچاس دن کی ٹریننگ لازمی قرار دی جائے ۔اساتذہ کی ترقی کے لئے اہلیتی امتحان پاس کرنا اور اس بنیاد پر ان کا درجہ بڑھایا جائے ۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا