بلاک ڈیولپمنٹ آفیسر پونچھ نے افسرن کا اجلاس طلب کیا ایس بی ایم اور پی ایم اے وائی کے تحت کاموں میں سرعت لانے کی ہدایات

0
0

ظہیرعباس
منڈی//بلاک ڈیولپمنٹ افسر پونچھ عاشق رفیق ملک نے پونچھ بلاک کے ملازمین کااجلاس طلب کیا جس میں انہوں نے ملازمین کو ہدایات جاری کرتے ہویے کہا کہ محکمہ پنچایت میں چلایی جا رہی ایس بی ایم اور پی ایم اے وایی سکیم کے تحت بلاک میں جتنے بھی کام جاری ہیں انہیں جلد از جلد مکمل کیا جایے انہوں نے ملازمین سے کہا کہ انہیں ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز احمد اسد کی طرف سے ہدایات جاری کی گییں ہیں کہ وہ عام لوگوں کے تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کریں انہوں نے کہا کہ محکمہ پنچایت بلاک پونچھ کے دور دراز علاقہ جات کی عوام کے لیے گھر گھر جا کر ان کے لیے بیت الخلائ جیسی سہولیات کو محکمہ کی ایس بی ایم سکیم کے تحت بہم پہنچایے تاکہ بلاک میں کویی بھی ایسا کنبہ بیت الخلاءجیسی سہولت سے محرم نہ رہے انہوں نے اس موقہ پر عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ محکمہ کے ساتھ تال میل رکھ کر اپنے گھروں میں پی ایم اے وایی سکیم کا فایدہ اٹھایں انہوں نے عوام سے کہا کہ اگر اس سلسلہ میں محکمہ کا کویی بھی ملازم ان سے رشوت طلب کرے تو وہ ان کے یا ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد کے پاس اپنی شکایات درج کروایے تاکہ اس ملازم کے خلاف قانونی کاروایی ہو میٹنگ میں تمام ملازمین کو بھی سختی سے کہا گیا کہ وہ عوام کے کاموں کو بہتر طریقہ سے انجام دیں تاکہ عوامی مسایل کا ازالہ ہو سکے۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا