لازوال ڈیسک
کارگل؍؍ نو منتخب ایگزیکٹو کونسلر انجینئر پنچوک تاشی کا منگل کو سب ڈویژن زنسکار کے اکشو پہنچنے پر شاندار استقبال کیا گیا۔وہیںگاؤں اکشو میں انچارج ایس ڈی ایم تسیرنگ نوربو کی سربراہی میں ہزاروں حامیوں، پارٹی کارکنوں اور سب ڈویژنل افسران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔اس موقع پر ای سی کے ساتھ کونسلرز اور دیگر کئی کارکنان بھی موجود تھے۔دریںا ثناء اکشو سے پدم تک ہر گاؤں میں آنے والوں کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔وہیں حامیوں اور دیہاتیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے ای سی اور کونسلر نے حال ہی میں منعقدہ پانچویںایل اے ایچ ڈی سی کرگل الیکشن میں جیتنے کے لیے حامیوں اور ووٹروں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔