جوڈیشل مجسٹریٹ سانکو کی عدالت نے 2019 کے چوری کیس میں ایک شخص کو مجرم قرار دیا

0
0

لازوال ڈیسک
کرگل؍؍ شفیق مشتاق لون کی صدارت میں جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس سانکو کی عدالت نے آج غلام علی، ولد غلام محمدساکنہگوما کرگل نامی شخص کو 2019 کے ایک چوری کیس میں مجرم قرار دیا۔اس موقع پراسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر اور دفاعی وکیل کو سننے کے بعد، عدالت اس نتیجے پر پہنچی کہ ملزم کو دفعہ 457 اور 380 آئی پی سی کے تحت KREDA میں نصب شدہ بیٹریاں چوری کرنے اور مجرمانہ مداخلت کا مجرم پایا گیا ہے۔اس موقع پرمجرم کو دفعہ 457 آئی پی سی کے تحت جرم کرنے کے لئے ایک سال کی مدت کے لئے اور دفعہ 380 آئی پی سی کے تحت جرم کرنے کے لئے ایک سال کی مدت کے لئے سادہ قید کی سزا سنائی گئی ہے۔عدالت نے مجرم کے خلاف 20,000 روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا جس کے تحت متعلقہ محکمے یعنی KREDA کو بیس ہزار روپئے ادا کرنے ہونگے بصورت دیگر مجرم کو بیس دن کی مزید قید برداشت کرنا ہوگی۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا