نوشہرہ کے لام میں سڑک حادثہ پیش آیا

0
0

3 افراد ہلاک، 5 دیگر زخمی،زخمیوں کا علاج و معالجہ جاری
شیراز چوہدری
راجوری سب ضلع نوشہرہ کے لام میں اتوار کو ایک گاڑی کے الٹ جانے سے کم از کم تین افراد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے، جن میں سے چار ایک ہی خاندان کے تھے سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ایک ایکو وین (JK11G-7794) صبح ٹھنڈی کسی سے لام کی طرف جارہی تھی کہ چلاس ٹھنڈیکسی کے قریب حادثہ کا شکار ہوگئی، جس کے نتیجے میں ڈرائیور ارون کمار ولد ہیمراج ساکن لام اور محمد دین ولد فقیر محمد کی موت ہوگئی پیر بڈیسر کی لائن آف کنٹرول کے قریب ہونے والے اس حادثے میں گاڑی میں سوار چھ دیگر افراد زخمی بھی ہوئے زخمیوں کی شناخت عاطف اسلم ولد محمد اسلم، زرینہ زوجہ محمد اکرم، محمد اسلم ولد محمد دین، اس کی اہلیہ شاہدہ، بیٹی آسیہ صدیقہ اور بیٹا رضا کے نام سے ہوئی ہے جو تمام بگلہ کے رہائشی ہیں ڈاکٹر اقبال ملک بی ایم او نوشہرہ نے بتایا کہ چھ افراد کو سب ضلع ہسپتال نوشہرہ سے مزید علاج کے لیے جی ایم سی راجوری منتقل کیا گیا ہے جی ایم سی راجوری پہنچنے پر چھ زخمیوں میں سے ایک کی موت واقع ہو گئی اور پانچ زیرہ علاج ہیں ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ اس معاملے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے واضح رہے کہ جب بھی ان پہاڑی علاقوں میں حادثات ہوتے ہیں تو اس میں کافی قیمتی جانی نقصان ہوتا ہے مگر اس کے باوجود بھی اور لوڈنگ کے اوپر شکنجہ نہیں کسا جاتا۔

FacebookTwitterWhatsAppShare

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا